دین بچائیں اور دنیا اور آخرت دونوں پائیں۔۔۔

الم

محفلین
اللہ پاک قرآن میں ارشاد فرماتے سورۃ النحل میں آیت 97:
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ‌ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَ‌هُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ


ترجمہ:
جو شخص بھی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ ہو وہ مومن، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے۔

ہر مومن کا اس پہ تو کامل ایمان کے اللہ سچ فرماتے۔۔۔اللہ پاک نے کھلے الفاظ میں مرد اور عورت دونوں کے لئیے بلا امتیاز ایک خوشخبری کی منادی کر دی تو اس میں تامل کس بات کا ؟

سب کی ہی خواہش کے اسکی دنیا بن جائے اور یہاں سے جانے کے بعد آخرت میں بھی ابدی سکون ملے تو دوستوں جواب تو اس مشکل کا سامنے ہے :)۔۔۔۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہماری زندگیاں دینِ حق کے مطابق بنا دے اور دنیا اور آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔

دعاؤں کا طالب،
فہیم محمود میر۔۔
 
Top