تعارف دیر آئے درست آئے

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
اصل میں‌ یہ چیز کیک پر بطور ٹاپنگ استعمال ہوتی ہے۔ یعنی کیک کی کریم پر گاڑھا سا مربا نما یہ چیز لگا دی جاتی ہے۔ کل خریدا تھا، ابھی ٹیسٹ کر رہا ہوں۔ ویسے بھی جب بھی کیک ملتا ہے تو میں صرف یہی حصہ کھاتا ہوں، کریم اور کیک چھوڑ‌دیتا ہوں

چلیں یہ بھی اچھا ہے چیز آپ کے حصے اور کریم اور کیک “ ان “ کے حصے میں، دونوں کی خیر دونوں کا بھلا :wink:
 

الف نظامی

لائبریرین
خوش آمدید حسن علوی۔
الجبرا مسلمانوں کی ایجاد ہے ، الخوارزمی صاحب نے اس کی بنا رکھی۔
الجبرا جسے نہ سمجھ میں آئے وہ اس کو الجھگڑا کہتے ہیں اور ان کو جبرا یہ پڑھنا پڑتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ یہاں الجبرے کی کلاس شروع ہو گئی ہے کیا؟ میرے خیال میں ایسے سوالوں کے “ محفل کا نیا سکول “ کا دھاگہ بہترین ہے۔
 
Top