دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
ہے نزاکت مانع جنبش لبِ جاں بخش کو
کام تیرا خوب چشمِ سامری فن بن گیا
(داغ دہلوی)

چشم
 

شمشاد

لائبریرین
پئے نذرِ کرم تحفہ ہے 'شرمِ نا رسائی' کا
بہ خوں غلطیدۂ صد رنگ، دعویٰ پارسائی کا
(چچا)

شرم
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اضطرابِ مسلسل عذاب ہے امجد
مِرا نہیں تو کسی اور ہی کا ہو جائے
(امجد اسلام امجد)

عذاب
 

جاسمن

لائبریرین
یہ جو آگہی کا سراب ہے ،یہی سب سے بڑھ کر عذاب ہے
یہ سمجھ وہ عکسِ خیال تھا،کوئی خواب تھا،اُسے بھول جا
(مدتوں پہلے پڑھا ہؤا یہ شعرذہن میں آ رہا ہے۔ معلوم نہیں مجھے اب تک ٹھیک یاد بھی ہے یا نہیں)
آگہی کا عذاب ڈس لے گا
زندگی بھر کتاب سے بچنا
(آگہی)
 

شمشاد

لائبریرین
علمِ نِکاتِ زندگی، ضبطِ کمالِ آگہی
فطرتِ راز جُو ہے اور، منصبِ رازداں ہے اور
(ساغر نظامی)

فطرت
 

جاسمن

لائبریرین
ہجومِ غم میری فطرت بدل نہیں سکتا
کروں میں کیامیری عادت ہے مسکرانے کی
(عادت)
 

جاسمن

لائبریرین
میں جان جان کے بھی مناتا نہیں اُسے
اچھا لگا ہمیشہ مُجھے روٹھتا ہؤا
جاسمن
(روٹھنا)
 

جاسمن

لائبریرین
تُم یونہی ناراض ہوتے ہو، ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اُس شخص سے پُوچھا،جِس کے نین نشیلے تھے
مے خانہ
 

شمشاد

لائبریرین
ذوق جو مدرسہ کے بگڑے ہوئے ہیں مُلا
ان کو مہ خانہ میں لے آؤ سنور جائیں گے
(ابراہیم ذوق)

سنور / سنورنا
 

جاسمن

لائبریرین
حسین تر ہیں شکستیں کہ ہر شکست کے بعد
ہم اپنے آپ میں کیا کیا سنورتے رہتے ہیں
شکست
 

شمشاد

لائبریرین
مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا
تم کیوں اُداس ہو گئے، کیا یاد آ گیا(خمار بارہ بنکوی)

اداس
 

جاسمن

لائبریرین
راتیں ہیں اُداس،دِن کڑے ہیں
اے دِل تیرے حوصلے بڑے ہیں
اے یاِدِحبیب ساتھ دینا
کچھ مرحلے سخت آ پڑے ہیں
حبیب
 

شمشاد

لائبریرین
راتیں ہیں اُداس،دِن کڑے ہیں
اے دِل تیرے حوصلے بڑے ہیں
اے یاِدِحبیب ساتھ دینا
کچھ مرحلے سخت آ پڑے ہیں
حبیب
نہ میں مضطر ان کا حبیب ہوں، نہ میں مضطر ان کا رقیب ہوں
جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں، جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں
(مضطر خیر آبادی)

نصیب
 
Top