دہی پنیر

x boy

محفلین
cream%2Bcheese.JPG


آج کل میرے گھر میں اس کا اہتمام کیاجارہا ہے جو ہر روز ناشتے میں بچوں اور بڑوں کو دیا جاتا ہے
بہت صحت بخش ناشتہ ہے روٹی میں سلاد اور اس کا سپریڈ سینڈوچ بہت مزے کا ہوتا ہے
بوائلڈ میش چکن کو بھی اس کے ساتھ سینڈوچ میں استعمال کرسکتے ہیں
بازار میں تو بہت سے برانڈ ہے جسمیں امریکن برانڈ " فلاڈلفیا" اور ترکی سے آنے والا برانڈ
"پینار" بہت اچھا ہوتا ہے
ایک کلو دہی سے کم از کم 400 گرام پنیر نکل ہی آتا ہے بہت آسان ہے
ایک کاٹن کپڑے کے رومال میں ایک کلو دہی رکھیں اسکو کسی جالی والے برتن میں رکھیں
اور اس جعلی والے برتن کو اس سے بڑے برتن میں رکھ کرریفریجریٹر کے اندر رکھ دیں
چھ سات گھنٹے بعد دیکھیں گے کہ دہی کا سارا پانی برتن جمع ہوگیا، پھر اس کو نکال کر استعمال کریں
دہی کا شفاف پانی مت پھینکیے اس کو آٹا گوند نے میں استعمال کریں، بہت صحت بخش پانی ہوتا ہے
انگریزی میں اس پانی کو شائد ویے کہتےہیں۔
images


images
 
آخری تدوین:
Top