دہشت گردی اور مدرسے ٢

I

Iftikhar Ajmal Bhopal

مہمان
شیخ چلّی ۔ ثناءاللہ اور مہاجین صاحبان ۔ پہلے تو تاخیر کی معذرت ۔ مصرفیت کی وجہ سے میں فورم میں نہ آ سکا اور آپ کے تبصروں کی مجھے اطلا‏ ع نہ مل سکی کیرنکہ جی میل مجھ ناراض ہو گیا تھا اور ہفتہ بھر سے کھل نہیں رہا تھا ۔
آپ سب کا خیال اپنی جگہ درست ہے صرف تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ جو ہم بظاہر دیکھتے ہیں کیا وہ حقیقت میں وہی ہے ؟ جو لوگ بظاہر فرقہ واریت کا شکار ہوئے ان میں سے جو اشخاص معروف تھے وہ غیرمتنازیہ لوگ تھے ۔ یہ حقیقت ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کوئی ہے جو شیعہ سنی کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے ۔
اس موضوع پر میں اپنے مندرجہ ذیل بلاگ میں قسط وار لکھ رہا ہوں دوہرانا مناسب نہیں ۔ اس پر بھی نظر ڈال کر اظہار خیال کیجئے ۔ پہلی قسط 8 اگست کو اور دوسری 11 اگست کو لکھی تھی ۔ تیسری انشاء اللہ 16 اکست کو لکھوں گا ۔
http://iftikharajmal.blogspot.com/
 
Top