'دہشت گردوں کی رپورٹ نہ کرنا سنگین گناہ'

Latif Usman

محفلین
سعودی عرب کی سینئر مذہبی علماء کونسل کے رکن اور شاہی عدالت کے مشیر عبداللہ بن سلیمان المناعی نےاپنے بیان میں کہا کہ ایسا شخص جو دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی موجودگی یا ان کے منصوبے سے واقف ہونے کے باوجود اس کی رپورٹ نہیں کرتا تو وہ سنگین گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہمیں ہمارے مذہب کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے یا اتھارٹی کے ساتھ لازماً تعاون کرنا چاہیے، معاشرے کے تمام افراد لازمی طور پر برائے کے خلاف جنگ اور اس پر قابوپانے میں اپنا کردار اداکریں۔ عبداللہ بن سلیمان المناعی نے مساجد پر حالیہ بم دھماکوں کی سخت مذمت کی، جن کی وجہ سے یہ محفوظ اور مقدس مقامات خوف کی جگہوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے اس لنک پر خبر پڑھیں

http://www.oururdu.com/forums/.26638/
 
Top