دہشت گردوں کو منطقی انجا م تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے:نواز شریف

دہشت گردوں کو منطقی انجا م تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے:نواز شریف

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ اس وقت تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی جس وقت تک پا ک سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر دیتے۔کاﺅنٹر ٹیررازم فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوا زشریف نے کہاکہ جس قوم میں ایسے جہانباز سپاہی ہوں اسے کو ئی بھی شکست نہیں دے سکتا ،کامیابی مقدر بنتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ فورس دہشت گردی کیخلاف اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گی ۔نواز شریف نے جوانوں کی جانب سے پیشہ وارنہ صلاحییتوں کے پیش کیے گئے عملی مظاہر ے کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس میں سب بڑا ہاتھ فوج کے سربراہ راحیل شریف جنہوں نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنی نگرانی میں قلیل وقت میں جوانوں کی ٹریننگ مکمل کروائی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کاﺅنٹر ٹیررازم فورس کی تربیت میں اہم کرادار ادا کیاہے اورقوم کے بیٹے اور بیٹیاں اپنی پاک سرزمین کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔دہشت گردی کا مسئلہ ختم کرنے میں آنے والی نسلوں کی بقاءہے ۔
پروزیراعظم نوا ز شریف سمیت آرمی چیف راحیل شریف ،کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ،وزیرعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان نے تقریب میں شرکت کی ۔

http://dailypakistan.com.pk/national/19-Feb-2015/195711
 
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے کا دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کردیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور اس جنگ میں جیت کے سواکوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، کیونکہ یہ نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے یہ ہماری معاشی اور معاشرتی زندگی کا مسئلہ ہے، یہ ہماری آئندہ نسلوں کی بقا کا سوال ہے۔
دہشتگردی اور انتہا پسندی موجودہ صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشتگردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیں .غیر ملکی جہادیوں اوردوسرے دہشت گردوں کی وزیرستان میں مسلسل موجودگی اوران کی پاکستان اور دوسرے ممالک میں دہشت گردانہ سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی کےلئے بہت بڑا خطرہ بن گئی تھی۔
پاکستانی ریاست دہشتگردوں کے سامنےکبھی سرینڈر نہیں کرے گی.طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرناچاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔ اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیامیں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ طالبان کی دہشتگردی کی وجہ سے ملکی اقتصادیات کواب تک ۱۰۰ ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
طالبان کا یہ کیسا نام نہاد جہاد ہے کہ خون مسلم ارزان ہو گیا ہے اور طالبان دائیں بائیں صرف مسلمانوں کو ہی مار رہے ہیں۔اسلام خود کشی کو حرام قرار دیتا ہے جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔مگر طالبان خودکش حملوں کومعصوم و بے گناہ مسلمانوں کو مارنے کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی اور تشدد آمیز مذہبی انتہا پسندی نے اس ملک کے وجود کو ہی خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ یہ وہی عسکریت پسند ہیں جنہوں نے ریاست اور اس کے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر رکھاہے ۔اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ یا تو ہم ان مسلح حملہ آوروں کے خلاف لڑیں یا پھر ان کے آگے ہتھیار ڈال دیں جو پاکستان کو دوبارہ عہدِ تاریک میں لے جانا چاہتے ہیں۔طالبان پاکستان کی ریاست اور اس کے آئین کی بالادستی کو رد کرتے ہوتے اپنی مذہبی سوچ کو دوسروں پر زبردستی نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردوں کو منطقی انجا م تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے
https://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:
Top