دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرینگے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے، نواز شریف

C:\Users\user116\AppData\Local\Temp\msohtmlclip1\01\clip_image002.gif

C:\Users\user116\AppData\Local\Temp\msohtmlclip1\01\clip_image003.jpg

دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرینگے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے، نواز شریف

لاہور (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔دہشت گردوں کیلئے اب پاک سرزمین پر کوئی جائے پناہ نہیں ، تمام دہشت گردوں کو ان کے ایجنڈے اور وابستگی قطع نظرنشانہ بنایا جائیگا۔ بچوںکی گردنیں کاٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، انتہا پسندوں اوردہشت گردوں کے خاتمے کےلیے تما م مکاتب فکر کے علمائے کرام کو بھی اپنی فرض ادا کرنا ہوگا۔ سانحہ پشاور کڑی آزمائش ہے، قوم نے اس غم کو طاقت میں تبدیل کر کے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہونگے، آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مثبت نتائج نکلے ہیں ، دہشتگردوں کا پاک سرزمین سے مکمل صفایا کرینگے، اس کےلیے پوری قوم پاک افواج کی پشت پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جاتی امراء میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دہشت گردوں کو تختہ دار پرچڑھانے کے فیصلے کے بعد سکیورٹی انتظامات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم نواز شریف کو صوبے بالخصوص جیلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=264281
 
Top