دہشتگردی کاعلاج نہ کیاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی،نواز شریف

دہشتگردی کاعلاج نہ کیاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی،نواز شریف
اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک غیرمعمولی صورت حال ہے ،ہم نے کمزور اقدامات اٹھائے تو قوم قبول نہیں کرے گی، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر نوا زشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر معمولی صورت حال غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے،خوشی کی بات ہے کہ پشاور کے سانحہ پر تمام رہنما ایک ہی صفحے پر ہیں ،جس طرح پشاور میںبچوں کو ماراگیا انسانی تاریخ میں ایسی مثال شاید ہی ہو،دہشتگردی کینسرجیسی بیماری ہے،جسکاعلاج نہ کیاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی، یہ مرض نہیں،ایک بڑی بیماری ہے جس کا علاج ہم سب نے مل کر کرنا ہے، قوم کی نظریں ہم پر لگی ہیں، وہ دیکھ رہی ہےکہ ہم کیا فیصلے کرتے ہیں،لولے لنگڑے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،سخت فیصلے کرنے ہیں،ہمیں یہ فیصلے ان کیخلاف کرنےہیں جوپاکستان کو جڑ سے اکھاڑپھینکناچاہتےہیں،میں تمام لوگوں کامشکورہوں کہ سب نے مسئلے کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی،سب نے ذمے داری کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکا کی آمد کا خیرمقدم کرتاہوں۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=169639
 
Top