دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالا کردے

سیما علی

لائبریرین
تمہارے بعد نہ ہوگا کوئی خدا کا نبی
ہیں آپ ختمِ رسولاں محمدِ عربی

خلیل کو بھی دکھا دیجیے رخِ انور
اسے ہے بس یہی ارماں محمدِ عربی

( کالج کے زمانے کی لکھی ہوئی ایک نعت
سبحان اللّہ سبحان اللّہ
ماشاء اللّہ ماشااللہ بھیا جب جب پڑھتے ہیں وجد کی کیفیت طاری ہوتی ہے ،سلامت رہیے ڈھیروں دعائیں
 

صباء

محفلین
اک ادنیٰ سی کوشش ابھی کہ ابھی ۔ ۔ ۔ آپ کے حسن نظر کی نذر

کوئی اعلیٰ کوئی عمدہ سی بات کہوں
دل نے باندھا ارادہ کے نعت کہوں

جب دیکھو فرشتے چلے آتے ہیں در پر
روز مرہ میں کیوں نہ اسے عادات کہوں

ہر وصف انسانی کو جہاں معراج ملی
کیا لب کشائی ہو کیا انکے کمالات کہوں

وہ رب عالمیں کا تو عالمیں کی رحمت
اور جانشین کو مولائے کائنات کہوں

جو شہ لولاک کے میلاد کا دن ہے
اس دن کو نہ کیوں اِبلیس کی مات کہوں

لفظوں کا اس طرح سے جوڑنا اکمل
حضور ﷺکی تم پراسکو التفات کہوں
بہت خوب ما شا اللہ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
یہ لڑی تمام شرکاء کے نذرانہء عقیدت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر وقت دستیاب ہے ۔۔۔:in-love:
 
Top