دھیان اور پُھرتی ۔ شان الحق حقی

فرحت کیانی

لائبریرین
دھیان اور پُھرتی

بھیا نے کل ایک مزے کا کھیل کھلایا
پہلے پہل تو ہم سے کچھ بھی بَن نہ پایا
مُنی بھی چکرائی بہت میں بھی چکرایا
بھیا بولے:
جب میں بولوں جلدی بیٹھو۔۔۔۔ تم مت بیٹھو
اور جب بولوں بس اب بیٹھو۔۔۔۔ فوراً بیٹھو
جب میں پکاروں جلدی اُٹھو۔۔۔۔ فوراً اُٹھو
جب میں پکاروں بس اب اُٹھو۔۔۔۔ فوراً اُٹھو
دیکھو اگر انعام ہے لینا
جلدی جلدی بیٹھنا اُٹھنا
بھیا بولے ، جلدی بیٹھو
مُنی کھڑی تھی ، میں بیٹھا تھا
بھیا بولے ، بس اب اُٹھو
مُنی بیٹھی اور میں کھڑا تھا
تھوڑی دیر رہا یہ چکر
دونوں بہک جاتے تھے اکثر
لیکن ہم نے دھیان اور پُھرتی
سیکھی آخر دل پر رکھ کر

کلام: شان الحق حقی
 
Top