دھنک یا قوسِ قزح 12 مختلف انداز کی ہوسکتی ہیں، سائنس دان!

arifkarim

معطل
دھنک یا قوسِ قزح 12 مختلف انداز کی ہوسکتی ہیں، سائنس دان
417142-rainbow-1450621026-795-640x480.jpg

بارش کے قطروں کے سائز اور سورج کے زاویے پر قوسِ قزح کے رنگوں اور بناوٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں،سائنسدان فوٹو: فائل

پیرس: بارش کے بعد آسمان پر بننے والی دلکش رنگوں کی قوس ایک دو نہیں بلکہ 12 مختلف انداز میں ترتیب پاتی ہیں۔

فرانس میں قومی موسمیاتی تحقیقی سینٹر کے ماہر جین رچرڈ کے مطابق بارش کے بعد دو دو اور تین تین کے جوڑوں میں بھی قوسِ قزح اور دھنک بنتی ہیں۔ بعض دھنک تھوڑی دیر میں رنگ بدلتی رہتی ہے اور یہ تبدیلی منٹوں میں بھی ہوجاتی ہے۔ دھنک بننے کے عمل سورج کی کرنیں پانی کے قطروں میں منعکس ( ریفلیکٹ) اور منعطف ( ریفریکٹ) ہوتی ہیں جس سے روشنی سات رنگوں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور سات رنگوں کی کا ایک نیم دائرہ بنتا ہے۔

double-rainbow.jpeg


لیکن روشنی کی مختلف طولِ موج ( ویو لینتھ) کی وجہ سے مختلف رنگ مختلف انداز میں مڑتے ہیں اور اس طرح مختلف انداز میں دھنک وجود میں آتی ہیں جنہیں ’ دھنک کے ذائقوں‘ کا نام دیا گیا ہے ان میں چار رنگوں اور پانچ رنگوں کی دھنک بھی ہوسکتی ہے اور انہیں آربی ون آربی ٹو اور آربی تھری وغیرہ کانام دیا ہے۔ دھنک کے ذائقوں کی کل تعداد 12 ہے۔

مثال کے طور پر چار طرح کی دھنک میں سارے رنگ نظر آتے ہیں جب کہ آربی 6 میں سبز رنگ نہیں ملے گا، اسی طرح آربی 9 میں صرف نیلا اور سرخ رنگ ہی نمایاں ہوتا ہے۔
ماخذ
 
Top