چترا اُس کا ہاتھ پکڑ کر کھینچتی ہوئی لے گئی اور اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ کے سامنے لے جا کر کھڑا کر کے بولی ،
" دیکھ ، میرا چترا پُورا ہو گیا۔"
" اوہ ، تو اسے دکھانے کے لئے تُو نے میری نیند خراب کر دی۔ بدتمیز کہیں کی!"
" ارے ، ذرا اِس چتر کو تو دیکھ ۔ نا پا گئی پہلا انعام تو نام بدل دینا۔" پینٹنگ کو چاروں طرف سے گھماتے ہوئے ارونا بولی۔
" کدھر سے دیکھوں ؟ یہ تو بتا دے ۔ ہزار بار کہا ہے کہ جس کا چتر بنائے اس کا نام رکھ دیا کر ، جس سے غلط فہمی نہ ہوا کرے ، ورنہ تُو بنائے ہاتھی ہم سمجھیں اُلو۔"