دو مکالموں کے لطیفے

سید عمران

محفلین
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زوروں سے دلائل اور بحث و مباحثہ جاری تھا. جب بہت دیر گزر گئی تو جج صاحب نے وکلاء کو روکا گھڑی دیکھ کر کہا
آپ لوگ اپنے دلائل بیس منٹ میں مکمل کرلیں مجھے سزا بھی سنانی ہے
دوسرا مکالمہ کہاں گیا؟؟؟
:confused3::confused3::confused3:
 
"ویٹر!شوربے میں مکھی تیر رہی ہے۔"
"صاحب!یہ بھی تو دیکھیں کہ کتنی خوبصورتی سے تیر رہی ہے۔"

"ویٹر!میرے سالن میں ایک مکھی ہے۔"
"اور لادوں سر جی؟"

"ویٹر!میرے سالن میں مکھی ہے۔"
"سر!آہستہ بولیں۔باقی گاہک بھی فرمائش کرنے لگیں گے۔"

گاہک ویٹر سے: یہ دیکھو سالن میں مکھی ہے
ویٹر: اب اتنے سے سالن میں سے مکھی ہی نکلے گی، ہاتھی تو نکلنے سے رہا!!

گاہک ویٹر سے: یہ یہاں ہر ایک کے شوربے میں مکھی کیوں گر رہی ہے۔
ویٹر: اب ہوٹل میں مکھی ہی گر سکتی ہے، جہاز نہیں۔

ایک مکھی دوسری سے: یار باقی کی مکھیاں کہاں غائب ہیں؟
دوسری مکھی: وہ اردو محفل پہ " آئٹم لطیفہ" کرنے گئی ہیں
لگتا ہے آپ سب ایک ہی ریسٹورنٹ سے کھانا کھاتے ہیں
 
‏ہماری مرغی انڈوں پر بیٹھی ایک چوزہ وقت سے پہلے نکل آیا کچھ ناراض لگ رہا تھا
میں نے چوزے سے پوچھا کیا ہوا کچھ ناراض ناراض لگ رہے ہو کہتا "مجھےکیوں نکالا"
میں؛ بیٹھ جا وڈا تو نوازشریف
 

جاسمن

لائبریرین
لڑکی کی فرمائش پہ لڑکا بولا:"اگر تم میکڈونلڈ کے سپیلنگ بتا دو تو ہم میکڈونلڈ چلتے ہیں"
لڑکی:"دفعہ کرو۔ہم کے ایف سی چلتے ہیں۔"
 

جاسمن

لائبریرین
اُستاد : "اگر" اور "مگر " کو ایک ھی جُملے میں اِستعمال کرو

طالبہ : اگر میں چلی گئی تو میرے "مگر "نہ آنا !"
 

جاسمن

لائبریرین
میاں نے سٹیٹس لگایا۔"اڑتا پھروں پرندہ بن کر مست ہواوں میں"
بیوی نے کمنٹ کیا۔"زمین پہ اترو تو گھر آتے ہوئے دودھ،پیمپر،اسپغول،ٹماٹر،چوہے مار دوا اور دھنیا لیتے آنا۔"
 
چھوٹی بہن : بھائی ڈریسنگ ٹیبل سے سائیڈ پر ہوجائیں نا مجھے بھی تیار ہونے دیں۔
میرا جواب : تم لوگ مولویوں کو میک اپ نہیں کرنے دیتے اسی لئے تو مولوی دہشت گرد بن گئے ہیں۔ :p
 

سید عمران

محفلین
ایکٹر (بیٹے سے):تمہارا رزلٹ کیسا رہا؟ امید ہے تمہارا یہ سال ہِٹ گیا ہوگا۔
بیٹا: جی بالکل،اسکول والوں نے مجھے مزید ایک سال کے لیے اسی کیریکٹر کے لیے سائن کر لیا ہے۔​
 
ایکٹر (بیٹے سے):تمہارا رزلٹ کیسا رہا؟ امید ہے تمہارا یہ سال ہِٹ گیا ہوگا۔
بیٹا: جی بالکل،اسکول والوں نے مجھے مزید ایک سال کے لیے اسی کیریکٹر کے لیے سائن کر لیا ہے۔​
ری میک کے لیے بھی سائن کر لیا ہے۔
 
بیگم شوہر کو تسلی دیتے ہوئے : مصیبت کو دیکھ کر ہمیشہ مسکراتے رہنا چاہیئے۔۔۔
محمد وارث بھائی: تو عرصہ دس سال سے تمہیں دیکھ کر اور کر کیا رہا ہوں؟؟؟​
میرا خیال ہے یار لوگ محمد وارث صاحب کی باتوں کی حقیقت کو نہ سمجھے ۔ بات دراصل یہ ہے کہ انسان جس سے زیادہ محبت کرتا ہے اس کا بہانے بہانے سے بار بار ذکر کرتا ہے۔
 

یوسف سلطان

محفلین
بیوی: میں آج گھر نہیں آ سکوں گی
کار کا اسٹئرنگ، بریک، گیئر سب چوری ہوگیا ہے
پندرہ منٹ بعد
بیوی نے شوہر کو کال کی:
میں آ رہی ہوں غلطی سے پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی تھی
 
بیوی: میں آج گھر نہیں آ سکوں گی
کار کا اسٹئرنگ، بریک، گیئر سب چوری ہوگیا ہے
پندرہ منٹ بعد
بیوی نے شوہر کو کال کی:
میں آ رہی ہوں غلطی سے پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی تھی
جلدی سمجھ گئیں بیگم صاحبہ، اگر کوئی عام بیگم ہوتی تو جب تک اس کی ہمسائی، دوست یا بہن نہ بتاتی ، اسے پتہ نہ چلتا کہ وہ خود غلطی پر ہے۔
 

سید عمران

محفلین
میرا خیال ہے یار لوگ محمد وارث صاحب کی باتوں کی حقیقت کو نہ سمجھے ۔ بات دراصل یہ ہے کہ انسان جس سے زیادہ محبت کرتا ہے اس کا بہانے بہانے سے بار بار ذکر کرتا ہے۔
یار لوگ بھی مذاق ہی کرتے ہیں۔۔۔
یار لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔ ۔۔
ورنہ محمد وارث بھائی سترہ سال کیسے گزارتے!!!
 
Top