دوور کی کوڑی لانا۔۔۔۔۔ ۔!! :)

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دور کی کوڑی تو اس کا جواب سننے کے بعد آتی ناں اپیا
مجھے سمجھ نہیں آتا ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے آخر جھوٹ کی پاؤں کیوں نہیں ہوتے ، ہونے چاہیں تھے تاکہ اس کے قدموں کے نشان سے اس کو تلاش کیا جاسکتے۔ لیکن یہاں اس کے پاؤں ہی نہیں ہیں۔اب کیا کریں؟
اور ایک بات یہ بھی کے نشان صرف قدموں کے نہیں ہوتے زبان کے بھی ہوتے ہیں
جھوٹ کی زبان سے جو نشان پڑ جاتے ہیں وہی اس کے پکڑنے میں مدد گار بنتے ہیں:happy:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سر جو نہیں ہوتا ۔ سوچنے سمجھنے اور دیکھنے کی صلاحیت نہ ہونے کے سبب رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے۔
دیکھو بچے آپ کی بات کا کتنا آسان جواب :happy:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
الفاظ نظر آتے اور وہ مجسم بھی ہوتے تو میں انہیں مختلف قسم کے ڈبوں میں رکھتی
:heehee:
مکرنے والوں کو ان کے الفاظ دکھایا کرتی!
اپنے لفظوں کا بھی پورا حساب رکھتی
اس کے علاوہ میں سوچ رہی تھی کہ الفاظ مجسم بھی ہوتے اور ان کے رنگ بھی مختلف قسم کے ہوتے جیسے تکلیف دہ لفظ اور خوشیوں والے لفظ الگ الگ رنگوں میں ہوتے :happy:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آنسو خوشی کےغم کےہوتےہیں ایک جیسےان آنسوؤں کی کوئی پہچان نہیں ہوتی :)
مجھے تو ہوتی ہے ۔۔۔
خوشی کے سرد آنسو اور غم کے گرم آنسوؤں میں فورا فرق معلوم ہوتا ہے
بلکہ میں نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ حد سے سوا محسوس والے غم کے آنسو بہت ہی گرم ہوتے ہیں
اور ہلکے رنج کے آنسو اس سے کم گرم ہوتے ہیں
پر یہ صرف اور صرف میرا ذاتی خیال ہے:happy:
 

نیلم

محفلین
میں توگانا گارہی تھی،،،جو آنسوؤں کاپڑھ کےیاد آگیا:)
یہ والا
ہرایک مسکراہٹ مسکان نہیں ہوتی نفرت ہویامحبت آسان نہیں ہوتی
آنسو خوشی کےغم کےہوتےہیں ایک جیسےان آنسوؤں کی کوئی پہچان نہیں ہوتی :)
 
Top