دولت کی جستجو نہ حکومت کی جستجو محمد طارق قادری

سیما علی

لائبریرین
دولت کی جستجو نہ حکومت کی جستجو
روئے نبیﷺ کی مجھ کو ہے زیارت کی جستجو

محشر میں امتی کے گناہوں کو دیکھ کر
ربﷻ سے کریں گے آقاﷺ شفاعت کی جستجو

آئے جو وقت آخری اس دم رسول پاک ﷺ
میرے لبوں کو ہے تری مدحت کی جستجو

مشکل کشائی کیجیئے آ کر مرے حضور ﷺ
حالات پُر الم میں ہے امت کی جستجو

قربان جن کے حُسن پہ یوسف کا ہے جمال
"دل میں ہے میرے ان کی زیارت کی جستجو"

احباب جائیں زیر لحد کر کے جب مجھے
اس وقت ہے نبیﷺ تری جلوت کی جستجو

طاؔرق لکھوں میں نعت کے اشعار صبح و شام
دل میں ہے بس رسولﷺ کی مدحت کی جستجو
----
 
Top