دوربین اور کیمرے سے متعلق کچھ سوالات

قیصرانی

لائبریرین
دور بین کے بارے میں عموماً عجیب عجیب ہندسوں‌میں‌معلومات دی جاتی ہیں‌کہ یہ اتنے ضرب اتنے پر مشتمل ہے وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے آسان الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے؟

اسی طرح‌ کیمرے کے بارے بھی یہی کچھ کہا جاتا ہے کہ اتنے اعشاریہ اتنے ملی میٹر کا لینز ہے وغیرہ وغیرہ. ان کو آسان الفاظ میں کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
کیمرا کے متعلق تین چار چیزیں اہم ہیں اور عمومآ انہی کی تفاصیل درج ہوتی ہیں۔
مثلآ لینس کتنے ایم ایم کا ہے؟
شٹر کی رفتار کیا ہے؟
اپرچر کتنا ہے؟

ایم ایم یا ملی میٹر میں لینس کی magnification یا زوم کے متعلق بتایا گیا ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں جتنے زیادہ ملی میٹر کا لینس ہو گا وہ اتنی ہی دور کی تصویر صاف اتار سکے گا۔ اب ڈیجیٹل کیمروں میں لینس کا سائز بتانے کے لیے بجائے ملی میٹر کے X کا استعمال کیا جاتا ہے۔

S کے ساتھ شٹر کی سپیڈ لکھی جاتی ہے۔ آپ نے جو مثال بیان کی ہے اس میں "30–1/4000 s" شٹر کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ کیمرا کا شٹر جتنا تیز کھل کر بند ہو گا فلم پر عکس اتنے ہی کم وقت کے لیے ایکسپوز ہو گا۔ "1/4000" کا مطلب ہے ایک سیکنڈ کا چار ہزارواں حصہ تو اگر آپ نے تصویر اتارتے ہوئے اپنے کیمرا کے شٹر کی سپیڈ "1/4000" رکھی ہے تو شٹر ایک سیکنڈ کے چار ہزارویں حصہ جتنے وقت کے لیے کھلے گا۔ (اس رفتار کے ساتھ آپ جس وقت سورج سوا نیزے پر ہو تب بھی کیمرا کا رخ سورج کی جانب کر کے تصویر کھینچیں تو سورج کی تصویر واضح آ سکتی ہے۔ اور اندھیرے میں کسی ساکت منظر کی تصویر کشی کے لیے 5، 10، 15، 20 سیکنڈز وغیرہ تک بھی شٹر کھولا جاتا ہے۔ (لیکن اس کے لیے کیمرا کو سٹینڈ پر لگانا ضروری ہے)۔ اسی طرح ہم عمومآ رات کے وقت کھلے آسمان پر شہاب ثاقب گرنے کے عمل کی تصویر کشی کے لیے "بلب" کا آپشن استعمال کرتے ہیں، جس کا مطلب ہوتا ہے کیمرا کے شٹر کو لا محدود وقت کے لیے کھول دینا۔

F کیمرا کا اپرچر (شٹر کھلنے کا حجم) بتانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اپرچر کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ جتنا اپرچر کا نمبر کم ہوتا جاتا ہے اسی قدر شٹر زیادہ کھلتا جاتا ہے۔ یعنی F-2 کا مطلب ہے شٹر اپنی استطاعت کے مطابق پوری طرح کھل چکا ہے۔ اور جوں جوں یہ نمبر بڑھتا جاتا ہے شٹر کھلنے کا حجم کم ہوتا جاتا ہے۔ مثلآ F-8 کا مطلب ہے کیمرا کا شٹر بالکل کم کھلا ہوا ہے۔
عمومآ پورٹریٹ بلکہ ٹائٹ شاٹ (صرف چہرے کی تصویر) کے لیے شٹر 2پر کھا جاتا ہے یعنی بہت زیادہ کھولا جاتا ہے تا کہ قریب کا عکس واضح آئے اور دور کا کم واضح۔ جب کہ شٹر 8 پر رکھنے کا مطلب ہے پس منظر واضح کرنا۔

اس کے علاوہ ایک آدھ اور چیز جیسے آئی ایس او وغیرہ بھی استعمال ہوتی ہیں جس کا ذکر آپ نے آخر میں 100-1600 لکھ کرکیا ہے لیکن آج کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔

امید ہے کچھ نہ کچھ وضاحت ہو گئی ہو گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کا بہت شکریہ فاتح۔ بہت آسان الفاظ میں سمجھایا ہے

اب دوربین کا کوئی دوست بتا سکیں؟
 
Top