دودھ نہ پینے والے بچوں کی ہڈیا ں کمزور ہوجاتی ہیں ،طبی تحقیق

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ 14 مئی 2009​

نیویارک(جنگ نیوز) دودھ سے نفرت کرنے والے بچے ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور فریکچر کا 65 فیصد زیادہ شکار ہوجاتے ہیں۔ طبی تحقیق کے مطابق کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی بچوں کے جسمانی ڈھانچے کو کمزور اور ہڈیوں کی نشوونما کو مکمل نہیں ہونے دیتی۔ نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگیو میں ہونے والی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر بچے دودھ کم پیتے ہیں یا نہیں پیتے تو ان کو ہرے پتوں والی سبزیاں اور پھل زیادہ مقدار میں کھلانے چاہئیں۔
 
Top