دنیا کے 20 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا پہلا نمبر

جاسم محمد نے 'اپنا اپنا دیس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 14, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    21,927
    دنیا کے 20 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا پہلا نمبر
    ویب ڈیسک ہفتہ 14 دسمبر 2019
    [​IMG]
    امن کی بحالی،نرم ویزا پالیسی،بلند ترین پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ،وادی کیلاش،ملکی ثقافت، تاریخی مقامات وجہ ہیں (فوٹو: کونڈے ناسٹ میگزین)

    نیویارک: سیاحت کے معروف امریکی جریدے ’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ نے پاکستان کو سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کا اولین بہترین ملک قرار دے دیا۔

    سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزین کونڈے ناسٹ ٹریولر Conde Nast Traveller نے سال 2020ء میں تعطیلات میں دنیا گھومنے کے لیے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔

    میگزین کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثر و رسوخ، سیکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔

    فہرست کے مطابق برطانیہ (پولیمیتھ) کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل (سلواڈور) کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بالترتیب چلیں تو آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس (پورٹ لینڈ)، لبنان، چین، ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کی آراء اور تبصرے کے بعد مرتب کی جاتی ہے۔

    مقامات کی لسٹ اس ویڈیو میں بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے:
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,486
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    غلط
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,486
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ہاہاہا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    21,927
  5. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,486
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    فہرست پر غور کریں۔ کیا یہ ممالک کی فہرست ہے؟

    رہی بات نمبر ون ہونے کی تو پاکستان تو چند ہزار انٹرنیشنل سیاحوں کے لئے تیار نہیں ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    1,448
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    شکریہ عمران نیازی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    یہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم جزو کو کُل پر منطبق کرنا غلط ہے۔ یہ تو محض ایک سیاحتی مقام کا تذکرہ ہے تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ اس شعبے میں غیر معمولی پیش رفت ممکن ہے۔ پاکستان نہایت خوب صورت ملک ہے تاہم سیاحوں کے لیے سہولیات ناکافی ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  8. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,486
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    سیاحت کا قدرتی خوبصورتی سے تعلق معمولی ہے۔ باقی جو اجزا مل کر سیاحت کو فروغ دیتے ہیں وہ پاکستان میں ناپید ہیں
     
    • متفق متفق × 1
  9. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    21,927
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    1,448
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    انور لودھی۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ انور لودھی۔۔ہاہاہاہاہاہا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر