دنیا کے 16 شاندار درخت

وہ کیا چیز ہے جو اگر نہ ہو تو ہر جاندار کی زندگی خطرے کی زد میں آجائے گی ؟ کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں ؟ اپنے دائیں بائیں دیکھیں اور سمجھ میں آجائے گا کہ وہ ہے درخت۔
جی ہاں درخت جن پر ہم اکثر توجہ تک نہیں دیتے مگر ان کے بغیر دنیا میں زندگی کا وجود ممکن تو ہوگا تاہم آکسیجن کی کمی اور ماحولیاتی تباہی کبھی بھی قیامت کا سبب بن جائے گی۔
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں درختوں کی تعداد کتنی ہے اور ان کی کتنی اقسام ہیں ؟ مشکل سوال ہے نا چلیں ہم ہی بتادیتے ہیں ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 400 ارب سے زیادہ درخت سر بلند کیے کھڑے ہیں اور ان کی کم سے کم 23000 مختلف اقسام مختلف خطوں میں پائی جاتی ہیں۔
اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہم درخت دیکھتے رہتے ہیں اور بیشتر افراد کو وہ ایک جیسے ہی لگتے ہوں گے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ہر انسان کی طرح ہر درخت بھی ایک دوسرے سے مختلف اور منفرد ہوتا ہے۔
جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے درخت زمین پر زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ یہ نہ صرف جانوروں بلکہ انسانوں کی غذا بنتے ہیں بلکہ زمین پر آکسیجن کا تناسب بگڑنے نہیں دیتے، اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی یہ مخلوق سیلاب سے تحفظ دینے کا کام بھی کرتی ہے جبکہ مختلف ادویات کے لیے ان کی چھال، پتے، بیج، پھول اور پھل سب استعمال ہوتے ہیں۔
دنیا میں نہایت خوبصورت اور منفرد درخت موجود ہیں جن میں سے چند ایک کی فہرست ہم نے مرتب کی ہے اور ان 16 شاندار درختوں کو دیکھ کس کے اندر ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی خواہش پیدا نہیں ہوگی؟
بشکریہ: بورڈ پانڈا

554a41d136862.jpg
125 سال پرانا یہ درخت کینیڈا میں واقع ہے اور نہایت ہی خوبصورت نظر آتا یے۔
554a3fa2c8b06.jpg
کیلی فورنیا میں واقع یہ درخت دنیا کا تیسرا سب سے اونچا درخت مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a3f8785c72.jpg
144 سال پرانا وسٹیریا درخت جاپان میں آج بھی موجود ہے جو اپنے منفرد گلابی رنگ کی وجہ سے آج بھی شاندار درخت مانا جاتا ہے۔
554a400621abe.jpg
یہ ہوا میں اڑتے درخت نیوزی لینڈ میں واقعہ ہیں اور ان کی انوکھی بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی تیز ہواوں کے ساتھ یہ درخت بھی اپنا رخ بدلتے رہتے ہیں۔
554a3fde9d62f.jpg
پورٹ لینڈ میں موجود یہ خوبصورت جاپانی میپل درخت دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے اور کسی تصویر کی مانند لگتا ہے۔
554a4058beb6c.jpg
یہ انوکھا درخت اوریگن میں واقع ہے اور کسی بنائی ہوئی تصویر کی مانند لگتا ہے جب کہ یہ بلکل اصلی ہے۔
554a4021e8c3b.jpg
جرمتی میں موجود یہ خوبصورت بلومنگ چیری نامی درخت دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیتا ہے اور دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a409d0396d.jpg
ساؤتھ کیرولائنا میں اینجل اوک نامی یہ درخت قدرت کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہیں اور دنیا کہ شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔
554a40779c000.jpg
یہ شوخ رنگ کے درخت برازیل میں موجود ہیں اور دنیا کے انوکھے درختوں میں مانے جاتے ہیں۔
554a40fc8110d.jpg
ڈریگن بلڈ نامی یہ درخت یمن میں موجود ہے اور اپنی انوکھی شکل کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
554a40c42f9bb.jpg
اوریگن میں موجود یہ درخت کون نہیں دیکھنا چاہے گا؟ یہ سرخ رنگ کے درخت قدرت کے انوکھے شاہکار کی مانند نظر اتے ہیں۔ کون نہیں چاہے گا کہ یہاں جائے اور سکون کے کچھ لمحات گزارے؟
554a411748370.jpg
یہ درخت ہوائی میں واقعہ ہے اور اس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس کی لکڑی پر رنگ کر دیا ہو جبکہ یہ قدرتی طور پر ایسا ہی ہے اور اہنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔
554a413ae9a46.jpg
جنوبی افریقہ میں موجود یہ جامنی رنگ کے درخت نہایت ہی منفرد مانے جاتے ہیں اور لوگ ان کو دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔
554a416804894.jpg
یہ درخت ساؤتھ کیرولائنا میں موجود ہیں اور اپنے سبز رنگ کی وجہ سے کافی مشہور بھی ہیں۔
554a41b884e62.jpg
شمالی آئر لینڈ میں واقع یہ درخت کافی منفرد ہے اور اس جگہ پر ہولی وڈ کی کچھ فلموں کا سین بھی فلمایا گیا یے۔
554a418a69439.jpg
مڈغاسکر میں واقعہ یہ درخت بلکل مختلف ہیں اور اس ہی وجہ سے شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔ماخذ
کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک آدمی نے اپنے ایک دوست کو۔۔۔۔۔ جو کہ پراپرٹی ڈیلر تھا۔۔۔۔اپنا مکان بِکوانے کا کہا۔۔۔۔
جب اشتہار بن کر آیا اور پہلے دوست نے دیکھا تو وہ حیران رہ گیا۔۔۔۔ کہ میں اتنے خوبصورت مکان میں رہ رہا ہوں۔۔۔۔۔مجھے آج معلوم ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

کچھ یہہ حال آپکی تحریر پڑھ کر راقم الحروف کا ہوا۔۔۔۔۔۔
پتا تو تھا یہ سب کچھ لیکن کسی اور کے منہ سے سُن کے تسکین ملتی ہے۔۔۔۔اور گمان ہوتا ہے کہ بھیا۔۔۔ 'ہم بھی ہیں پانچ سواروں میں'
(ایک باٹنسٹ کی آہِ قلب )
 
جی اور انکے نام پر جنگلات کا نام رکھا گیا۔ ہم نے بچن میں اسکی سیر کی ہوئی ہے۔ بہت خوبصورت جنگل ہے۔
جی جی۔۔۔۔
اور ہم نے جوانی میں اسکی سیر کہ ہوئی ہے اور وہ بھی پودے اکٹھے کرنے کیلئے۔۔۔۔
(ستم ظریفئ وقت ):ROFLMAO:
 

نور وجدان

لائبریرین
میری دنیا درختوں سے بھری پڑی ہے۔۔۔۔ یاں وہ درخت بھی موجود ہیں جن کے بارے میں دھرتی ماں بذاتِ خُود لا علم ہے۔۔۔ (ہائپوتھیٹیکل ونز) :-P
کبھی آئیے نا ہماری دنیا میں خوشبو لگا کے۔۔۔۔ ;)
اگر اشارہ علم نباتات کی طرف تو ناقابل فہم یا مبہم بات ہے اور اگر خیالات کی طرف تو ہے خوشبو کا سوال سمجھ نہیں آیا ،
 
اگر اشارہ علم نباتات کی طرف تو ناقابل فہم یا مبہم بات ہے اور اگر خیالات کی طرف تو ہے خوشبو کا سوال سمجھ نہیں آیا ،
میرا اشارہ علمِ نباتات کی طرف ہے۔۔۔۔۔۔ پچھلے ساڑھے تین سال سے درختوں کے بارے میں تفصیل سے پڑھ رہے ہیں اور ہمارے ٹوورز بھی انہی جگہوں کے ہوتے ہیں جہاں نایاب درخت ہوں یا ماحول ایسا ہو۔۔۔۔ اسلئے کہا کہ مری دنیا درختوں سے بھری پڑی ہے۔۔۔۔
اور ایسے درخت جن کا زمین کو خود علم نہیں اس لئے کہا کہ سائنسی کتابوں میں اس قدر مفروضے ہوتے ہیں کہ درخت کو خود علم نہیں ہوگا کہ 'آ سارا کوش میں ہیگا واں'
اور یہ ایک محاورہ ہے کہ "کبھی آؤ نہ ہمارےگلی ، خوشبو لگا کہ" اسلئے آپکو کہا۔۔۔۔یہ ایسے ہی ہے اور مزاح کا پہلو ہے اس میں۔۔۔
اور یہ سب کچھ مذاق تھا آنٹی
اور کبھی میر درد کی شاعری کی بھی اتنی لمبی تشریح نہیں لکھی ، جتنے آج آپ نے ناکوں چنے چبوائے
اور یہ بھی ایک مذاق ہے
اور ختم شُد
 

نور وجدان

لائبریرین
میرا اشارہ علمِ نباتات کی طرف ہے۔۔۔۔۔۔ پچھلے ساڑھے تین سال سے درختوں کے بارے میں تفصیل سے پڑھ رہے ہیں اور ہمارے ٹوورز بھی انہی جگہوں کے ہوتے ہیں جہاں نایاب درخت ہوں یا ماحول ایسا ہو۔۔۔۔ اسلئے کہا کہ مری دنیا درختوں سے بھری پڑی ہے۔۔۔۔
اور ایسے درخت جن کا زمین کو خود علم نہیں اس لئے کہا کہ سائنسی کتابوں میں اس قدر مفروضے ہوتے ہیں کہ درخت کو خود علم نہیں ہوگا کہ 'آ سارا کوش میں ہیگا واں'
اور یہ ایک محاورہ ہے کہ "کبھی آؤ نہ ہمارےگلی ، خوشبو لگا کہ" اسلئے آپکو کہا۔۔۔۔یہ ایسے ہی ہے اور مزاح کا پہلو ہے اس میں۔۔۔
اور یہ سب کچھ مذاق تھا آنٹی
اور کبھی میر درد کی شاعری کی بھی اتنی لمبی تشریح نہیں لکھی ، جتنے آج آپ نے ناکوں چنے چبوائے
اور یہ بھی ایک مذاق ہے
اور ختم شُد
اس میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا بس ایک نامناسب سا لفظ لگا ۔ میں آنٹی کہاں سے ہوگئی ۔ یہ عمر کے لحاظ سے قطعی آنٹی نہیں میرے اپنے ہنسنے کھیلنے کے دن ہیں ۔ باقی تجربہ بھی تھوڑا ساہے۔ اب یہ بات مبہم ہوگئی ہے ۔۔۔:)

اوہہہہ اصل میں مزاح سے نابلد ہوں نا خوشبو کو شاعری کی اختراع کا اشارہ نہ سمجھا۔ ویسے آپ نے شاعرانہ اور سائنسی تخیل بھی ملادیا ۔ اس وجہ سے ابہام پیدا ہوا
 
اس میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا بس ایک نامناسب سا لفظ لگا ۔ میں آنٹی کہاں سے ہوگئی ۔ یہ عمر کے لحاظ سے قطعی آنٹی نہیں میرے اپنے ہنسنے کھیلنے کے دن ہیں ۔ باقی تجربہ بھی تھوڑا ساہے۔ اب یہ بات مبہم ہوگئی ہے ۔۔۔:)

اوہہہہ اصل میں مزاح سے نابلد ہوں نا خوشبو کو شاعری کی اختراع کا اشارہ نہ سمجھا۔ ویسے آپ نے شاعرانہ اور سائنسی تخیل بھی ملادیا ۔ اس وجہ سے ابہام پیدا ہوا
مندرجہ بالا اقتباس کی تشریح کریں ، نیز حوالہ ء متن بھی درج کریں۔
کیونکہ ہمیں اور کچھ سمجھ نہیں آئی سوائے اس کے کہ آپ نے کل کی طرح آج بھی خود کو میری آنٹی کہہ کر بذاتِ خود اپنی شان میں اضافہ کرنے کی ناکام کو شش کی ۔۔۔۔ باقی سب نِرا ابہام ہے اور یہ سانحہ سرچشمہءابہام۔۔۔۔۔
 

لاریب مرزا

محفلین
پہلی نظر میں ہمیں ایسا لگا کہ زیک بھائی نے کسی ملنگ ٹائپ عامل بابا کی تصویر چسپاں کر دی ہے۔ پھر کچھ غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ یہ زکریا اجمل ہی ہیں۔ :)
ہمیں بھی زیک بھائی کو پہچاننے کے لیے غور کرنا پڑا۔ ابھی دو تین دن پہلے ہی ان کی واضح تصویر دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا، اس لیے ذہن پہ بہت زیادہ زور ڈالنا نہیں پڑا۔ :D
 

arifkarim

معطل
ہمیں بھی زیک بھائی کو پہچاننے کے لیے غور کرنا پڑا۔ ابھی دو تین دن پہلے ہی ان کی واضح تصویر دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا، اس لیے ذہن پہ بہت زیادہ زور ڈالنا نہیں پڑا۔ :D
زیک بھائی نے غالباً ترکی کے دورہ پر حسن کی دیوی افروڈیٹ کے سامنے ایک شاہکار پورٹریٹ کھینچوایا تھا۔ اس تصویر میں بھی کنٹراسٹ نمایاں تھا :)
 

زیک

مسافر
بہت غور و فکر کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پہ پہنچے کہ زیک بھائی سے کچھ بعید نہیں۔ یہ جنگل جنگل گھومنے کے لیے ٹارزن بھی بن سکتے ہیں۔ :D :ROFLMAO:
زندگی میں بہت ایڈونچر کئے ہیں مگر درخت پر صرف ایک بار چڑھا تھا اور دوبارہ ارادہ نہیں کہ اترنے میں اک عمر لگی تھی۔
 

زیک

مسافر
Giant Sequoia
ریڈ وڈ مین ہی جائنٹ سیکوئیا ہے جو تین سو فٹ سے زیادہ بلند ہے اور کرہ ارض کے سب سے بڑے جاندار وجود ہو نے کا اعزاز رکھتا ہے ۔ لمبائی اور وزن دونوں کے اعتبار سے۔
وزن میں بھی کئی بلو وہیل کے برابر ہے۔
حجم میں یہ بہت بڑے ہیں جبکہ اونچائی میں کوسٹ ریڈوڈ زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
پہلی نظر میں ہمیں ایسا لگا کہ زیک بھائی نے کسی ملنگ ٹائپ عامل بابا کی تصویر چسپاں کر دی ہے۔ پھر کچھ غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ یہ زکریا اجمل ہی ہیں۔ خیر تصویر میں نے سیو کر لی ہے۔ بچوں کو ڈرانے کے کام آئے گی :)
کونسے بچے؟ پرائے بچے ڈرانا بری بات ہے۔
 
Top