الف نظامی
لائبریرین
ایک بر طا نوی کمپنی نے دنیا کاسستا اور مختصر ترین پر سنل کمپیو ٹر ایجا د کر لیا ہے جس کی قیمت صر ف پچیس ڈالر ہے ۔
محض ایک کریڈٹ کارڈ کے حجم کے بر ابر Raspberry Pi نا می کمپیو ٹر جنور ی دو ہزار با رہ میں فروخت کے لیے پیش کیاجا ئے گا۔
دنیا کے اس سب سے چھو ٹے اور سب سے سستے کمپیوٹر کا وزن صرف پینتالیس گرام ہے جس میں ایک سو اٹھائیس سے لے کر دو سو چھپن ایم بی ریم(RAM) کے ساتھ 700میگا ہرٹز کا پروسیسر اور یو ایس بی پورٹس بھی موجود ہیں جبکہ اسے آپریٹنگ سسٹم Linux پر چلایا جا سکتا ہے ۔ اس کم قیمت کمپیوٹر کا مقصد ترقی پذیر مما لک کے بچوں کے لیے کمپیوٹر کی خریداری کو آسان بنانا ہے ۔اس مختصر سے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے جبکہ اسے چلانے کے لیے مخصوص مانیٹر کی ضرورت نہیں بلکہ اسے کسی بھی ٹی وی اسکرین سے منسلک کر کے استعما ل کرنا ممکن ہے ۔
محض ایک کریڈٹ کارڈ کے حجم کے بر ابر Raspberry Pi نا می کمپیو ٹر جنور ی دو ہزار با رہ میں فروخت کے لیے پیش کیاجا ئے گا۔
