دنیا کا خوفناک ترین زلزلہ جس میں کروڑوں لو گ مارے جائیں گے

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلوں پر تحقیق کرنے والے ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرمہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق کے بعد خوفناک انکشاف کیا ہے کہ مستقبل قریب میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے والا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً چار کروڑ افراد لقمہ اجل بن جائیں گے۔
ٹائم آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کیشے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ براعظم ایشیاءاور امریکا کو نشانہ بنائے گا جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی امریکا کی براعظمی پلیٹیں ٹکڑوں میں بٹ جائیں گی اور ان براعظموں میں واقع ممالک تباہ و برباد ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر کیشے کہتے ہیں کہ رکٹر سکیل پر 6اور 8.3 شدت کے زلزلے محض ایک ابتداءہیں اور آنے والے موسم خزاں سے پہلے سب سے بڑا زلزلہ آسکتا ہے جو اس قدر تباہی کرے گا کہ اسے سب سے بڑی تباہی قرار دیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں 10 سے 16 شدت کے زلزلے آئیں گے اور بعض ممالک میں تو ان کی شدت 20 سے 24 تک ہوگی۔ یہ زلزلے زمین کے جنوبی نصف کرہ کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر کیشے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین اور جاپان سب سے پہلے زلزلے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ عالمی پیمانے پر آنے والے ان زلزلوں کے نتیجے میں دنیا کے معیشیت تباہ ہوجائے گی اور عالمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا ، گویا ایک طرح سے دنیا ہی خاتمے کے قریب پہنچ جائے گی۔

مجھے ایک ہفتہ پہلے یہ میسج واٹس اپ پر ملا تھا لیکن میں نے توجہ نہیں دی ۔۔۔۔ اب انٹرنیٹ پر اس خبر کو دیکھا
 

سید ذیشان

محفلین
اگر شدت سے مراد مشہور زمانہ ریکٹر سکیل کی شدت ہے تو 16 تا24 شدت تو ناممکنات میں سے ہے۔ زیادہ سے زیادہ شدت 12 ہو سکتی ہے جس سے زمین دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گی۔
زلزلوں کے بارے میں اتنی حتمی رائے بھی نہیں دی جا سکتی جتنی اس آرٹیکل میں دی گئی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
مہران توکلی کیشے یا ایم ٹی کیشے کی یہ پہلی چوَل نہیں ہے وہ پہلے بھی کافی چولیں مارتے رہتے ہیں۔ مثلاً پلازما ری ایکٹر سے فری انرجی بنانے کا منصوبہ پیش کر کے حضرت کنزرویشن آف انرجی کے قانون کی دھجیاں بھی اڑا چکے ہیں۔
 

نظام الدین

محفلین
12049226_10153150641357267_7282622672882613665_n.png
 

موجو

لائبریرین
کیا ٹائمنگ ہے اس پیشین گوئی کی۔
اخبار والوں نے بھی 4 دن اس موضوع پر کچھ نہ کچھ تو شائع کرنا ہی ہوتا ہے۔
 
Top