دنیا میں پانی کی طلب روز بروز بڑھنے لگی

x boy

محفلین
دنیا میں پانی کی طلب روز بروز بڑھنے لگی
Last Updated On 16 March,2014 About 16 hours ago
215547_88971727.jpg

ایک ارب 80 کروڑ افراد 2025ء تک پانی کی کمی کا شکار ہونگے۔ دنیا کی آبادی کا 2 تہائی حصہ انتہائی کمی کا شکار ہو جائیگا۔ اس وقت میٹھے پانی کا 70 فیصد زراعت، 22 فیصد صنعتوں اور 8 فیصد گھریلو ضروریات پر استعمال ہو رہا ہے۔

اسلام آباد: (آن لائن) دنیا کی 6 ارب سے زائد آبادی کیلئے پانی کی طلب روز بروز بڑھ رہی ہے اور کرہ ارض پر موجود میٹھے پانی کا 54 فیصد یہ آبادی استعمال کرتی ہے، اگلی عالمی جنگ میٹھے پانی پر ہوگی۔ عالمی ماہرین کہتے ہیں کہ اس وقت میٹھے پانی کا 70 فیصد زراعت، 22 فیصد صنعتوں اور 8 فیصد گھریلو ضروریات پر استعمال ہو رہا ہے۔ 1.4 ارب لوگ دریاﺅں کے قریب رہتے ہیں اور پانی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یورپ کے 60 فیصد شہروں میں پانی کا استعمال اتنا زیادہ ہے کہ جس شرح سے یہ پانی زمین میں جذب ہوتا ہے۔ ایک ارب 80 کروڑ افراد 2025ء تک پانی کی کمی کا شکار ہوں گے اور دنیا کی آبادی کا دو تہائی حصہ انتہائی کمی کا شکار ہو جائے گا۔ دنیا بھر میں 88 فیصد اموات کا سبب آلودہ پانی ہے۔ آج بھی 2 ارب 50 کروڑ افراد کو صحت و صفائی کی سہولیات میسر نہیں ہیں اور اسی سبب سے ہر 20 سیکنڈ میں ایک بچہ اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں 93 فیصد پانی زراعت، 4 فیصد گھریلو جبکہ بقیہ صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کی تحقیق کے مطابق آئندہ 50 برسوں میں مغربی ہمالیاتی گلیشیئرز میں کمی واقع ہوگی جس سے دریاﺅں میں پانی اور بھی کم ہو جائے گا۔ آنے والے وقتوں میں پاکستان کے بھارت کیساتھ ساتھ افغانستان سے بھی آبی تنازعات میں اضافہ ہوگا۔ افغانستان کے دریائے کابل پر ہم بالائی اور زیریں علاقے میں ہونے کے باعث پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدہ ناکامی سے دوچار ہے۔ بھارت نے اپنے چھوٹے ڈیمز اور بیراجوں کی تعمیر و مرمت سے 285 ملین ایکڑ پانی جمع کرنے کیلئے اپنا 40 فیصد کام مکمل کر لیا ہے جبکہ پاکستان نے یہ کام صرف 10 فیصد ہی کیا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ سیزن میں گندم کی فصل کے متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔
 
Top