تعارف دنیائے فانی میں ایک اور قدم

دوست

محفلین
شفقت صاحب خوش آمدید۔
امید ہے آپ کی آمد سے ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
میری نظر سے بچ گئی یہ پوسٹ بھلا کیسے :p

بی جمالو کے کردار سے کون نہیں واقف

اب میں بتاتا ہوں کہ اصل وجہ کیا تھی۔
 

ماوراء

محفلین
بتائیں نہ اصل وجہ۔۔ میں تو کب سے سننے کے لیے بیٹھی ہوں۔

ویسے سب کو پتہ ہے کہ بی جمالا کون تھا۔۔۔ :wink:
 
ماوراء نے کہا:
ماشاءاللہ میں محب سے زیادہ سمجھدار ہوں۔ آخر محفل سے مجھے عقل مندی کی سند ملی ہوئی ہے۔
محب کو پاسپورٹ کا فارم پر کرنے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ ڈائریکٹ پاسپورٹ کو پر کرتے ہیں۔
اچھا اب آپ کو میں بخشنے والی تو ہوں نہیں۔ پوچھ تو لینا ہی ہے میں نے۔۔۔ نہ بتایا تو میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔ پتہ میں خود ہی لگا لوں گی۔۔ :p

ماشاءللہ تم روندو بھی ہو ، سمجھدار ہو کہ نہیں یہ تو ابھی ثابت ہونا ہے :lol:

ہاتھ کنگن کو آر سی کیا پھر سے الیکشن کروا لیتے ہیں ، اب تو ممبر بھی کافی ہیں اور مزہ بھی بہت آئے گا :wink:
 
ماوراء نے کہا:
رضوان، یہ لوگ کہیں آپ خود ہی تو نہیں ہیں۔۔؟ :p
بات کھلنی کیسے تھی۔۔ سارے نیو ممبرز آ کر محب کو ووٹ دے رہے تھے۔ ویسے یہ بات مجھ پر آج تک کھلی نہیں ہے کہ میرے ووٹ کیسے زیادہ تھے۔۔lol حلانکہ محب نے بالکل صیحح پاکستانی طریقہ اختیار کیا تھا۔ :?

لوگ تو پچھتائیں گے نہ ان کا قیمتی ووٹ ضائع ہو گیا تھا۔۔مجھے تو لگتا ہے کہ اب کوئی ووٹ دے گا ہی نہیں۔۔ :D

سارے نئے ممبر میں خود گھیر کر لاتا تھا جیسے الیکشن کے دن ووٹران کو ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جاتا ہے :)

تمہارے ووٹ لوگ میری ضد میں دیے جاتے تھے :wink:

میں نے پاکستانی الیکشن والا طریقہ اختیار کیا کیونکہ میں ہوں جو پاکستانی اور

ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتے گے ہاں جیتے گے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
شفقت صاحب 11 تاریخ کے آئے ہوئے ہیں اور مجھے کسی نے بتایا ہی نہیں اور میں بھی اس کوچے بھٹکا نہیں، خیر شفقت صاحب خوش آمدید، جی آیاں نوں، ست بسم اللہ، پخے راغلے، وغیرہ وغیرہ،

اب تک تو آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہو گا کی کس قسم کی محفل ہے یہ اور کس قسم کے اراکینِ محفل ہیں، کبھی جو آپ کو بور ہونے دیں، کبھی ہو ہی نہیں سکتا۔

اور بھئی اب دوبارہ الیکشن نہیں کروانا، پہلے جو دھاندلی کی تھی ابھی تک اس کا ہی پرائشچت نہیں کر سکا، مزید کی ہمت نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے انتخابی فہرستیں بنائیں اور انہیں شائع کریں، پتہ چلے کون کون ووٹ دینے کا حقدار ہے؟

اور محفل پر ووٹر کی کم از کم کتنی عمر ہونی چاہیے کہ وہ امیدواروں کو جانتا بوجھتا ہو؟
 
تمام ممبران فورم رائے دہی کا حق رکھیں گے اور آزادی کے ساتھ ووٹ ڈال کر اپنی سمجھ بوجھ کا استعمال کریں گے۔ الیکشن تقریبا دو ہفتے تک جاری رہے گا اور ووٹ کے ساتھ ساتھ نعرے بازی اور ترغیب و تحریک کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ الیکشن بالکل روایتی طریقے سے ہوگا اس لیے خوب ہلہ گلہ ہو گا اور کچھ جگہوں پر نقص امن کا بھی خطرہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہلا گلا، نعرے بازی، پوسٹر وغیرہ وغیرہ سب کچھ ہو گا لیکن طریقہ کار اس دفعہ ذرا مختلف رہے گا جیسا کہ میں نے ‘ سلام عرض ہے‘ میں لکھ دیا ہے۔

آپ دوستوں کی کیا رائے ہے؟
 
میں نے ایک نیا تھریڈ کھول دی ہے ، اس پر چل کر اس پر بات کرتے ہیں ، بڑی دیر سے ایسی گہما گہمی دیکھنے میں نہیں ملی۔ :lol:
 
Top