دل کو پھر کاکل میں الجھاتے ہیں ہم - نواب سید محمد خاں، رند

کاشفی

محفلین
غزل​
(نواب سید محمد خاں، رند)​
​
دل کو پھر کاکل میں الجھاتے ہیں ہم​
سر پہ پھر روز سیہ لاتے ہیں ہم​
​
اے اجل آچک خدا کے واسطے​
زندگی سے اب تو گھبراتے ہیں ہم​
​
کل کہہ آئے تھے نہ آوینگے کبھی​
بن بلائے آج پھر جاتے ہیں ہم​
​
ہم پہ بہتاں اور کی الفت کا ہے​
لے ترے سر کی قسم کھاتے ہیں ہم​
​
رند جب ملتے ہیں وہ تنہا کبھی​
دوڑ کر اُن سے لپٹ جاتے ہیں ہم​
​
مسکرا کر کہتے ہیں وہ ناز سے​
بس انہیں باتوں سے گھبراتے ہیں ہم​
 

کاشفی

محفلین
محمد وارث صاحب، محمد امین فہیم بھائی اور فرخ منظور صاحب۔ آپ تینوں کا بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top