دل کا معاملہ ہے

طبی تاریخ میں ایسا کم ہی دیکھا گیا ہے کہ کسی انسان کا دل سینے میں دائیں جانب موجود ہو ،،کراچی کے فواذ کا دل بھی دائیں جانب ہے لیکن وہ ایک نارمل زندگی گزار رہا ہے ۔۔

چودہ سالہ فواذ ضیا پی ای سی ایچ ایس میں رہتا ہےاور نویں جماعت کا طالب علم ہے۔ فواذ اور اس کے والدین کوعلم نہیں تھا کہ اس کا دل دائیں جانب ہے چند روز پہلے وہ اسکول وین سے گھر آرہا تھا کہ پائیدان پر گر گیا۔ والدین اسے اسپتال لے آئے، جہاں چیسٹ ایکسرے سے پتہ چلا کہ فواذ کا دل دائیں جانب ہے۔ تاہم فواذ اور اس کے والدین اس صورتحال سے پریشان نہیں ہیں۔۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فواذ کا دل پیدائشی طور پر دائیں جانب ہے اور یہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
 
Top