دلچسپ و عجیب

فہیم

لائبریرین
نیوٹن کا ایک دانت 3556 ڈالر میں بکا

نیوٹن کا ایک دانت شیفٹیلزی بری نے 1816ء میں 3556 ڈالر میں خریدا تھا۔

روس میں چمڑے کے سکے کرنسی کے طور پر

آپ نے ہمایوں بادشاہ کے دور میں نظام سقہ کا واقعہ تو ضرور پڑھا ہوگا۔ جس نے ایک دن کی بادشاہت پاکر چمڑے کے سکے جاری کرادیے تھے۔
لیکن یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ روس میں تیرہویں صدی عیسوی سے سترہویں صدی عیسوی تک چمڑے کے سکے استعمال ہوئے تھے۔

امریکی صدر جس نے اپنے دورِ صدارت میں
کسی سے مصحافہ نہیں کیا

کسی بھی ملک کے سربراہ کو روزانہ کسی نہ کسی سے ملنا ہوتا ہے اور کبھی وہ بہت سے لوگوں سے ملتا ہے اور ملنے پر عام طور پر ہاتھ بھی ملانا ہوتا ہے لیکن یقین کریں کہ سابق امریکی صدر جارج واشنگٹن (1732ء تا 1799ء) نے اپنے دورِ صدارت میں کسی سے مصافحہ نہیں کیا،
نہ جانے کیوں؟
 
فہیم

لائبریرین
یہ لوگ بھی کبھی معمولی تھے

آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ شمالی ویت نام کے آنجہانی صدر ہوچی منہ ایک جہاز کے قلی تھے۔

کرسٹوفر کولمبس جس نے امریکہ دریافت کیا ایک جولاہے کا لڑکا تھا۔

جدید ترکی کے بانی کمال اتا ترک ایک معمولی کلرک کے بیٹے تھے۔

حکیم لقمان بچپن میں موم بتیاں بناتے تھے۔

ناصر الدین بادشاہ بچپن میں ٹوپیاں بیچا کرتے تھے۔

روس کا سابق ڈکٹیٹر اسٹالن ایک موچی کے گھر میں پیدا ہوا۔

فرانس کا مشہور حکمراں نپولین ابتدا میں ایک معمولی سپاہی تھا۔

مشہور سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن ایک معمولی اخبار فروش تھا۔

نادر شاہ ابتدا میں ایک گڈریا تھا۔

فرانس کی مشہور ملکہ جوزیفائن ایک معمولی تمباکو فروش کی بیٹی تھی۔

اٹلی کا سابق ڈکٹیٹر مسولینی ایک غریب لوہار کا بیٹا تھا۔

امریکہ ہی کے ایک اور صدر ابراہم لنکن ایک غریب کسان کے بیٹے تھے۔

برصغیر کے پہلے مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک شروع میں ایک غلام تھے۔

روس کی مشہور ملکہ کیتھرائن فوج میں ایک معمولی خادمہ تھی۔

جمہوریہ گانگو کے پہلے وزیرِ اعظم لومبا ابتدا میں ایک معمولی کلرک تھے۔

سقراط بچپن میں ایک سنگ تراش تھا۔

فیریڈی نائیکل بھی ایک معمولی جلد ساز تھا۔

روس کے سابق وزیرِ اعظم کمیتا خروشیف ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدا میں مویشی چَرائے اور ایک معمولی لوہار کی حیثیت سے کام کیا۔

مشہور انگریز ادیب تھامس کارلائیل ایک بڑھئی و کسان کے گھر پیدا ہوا۔

مشہور انگریز سائنس دان مائیل فیراڈے لندن کے مضافات میں ایک غریب لوہار کے گھر پیدا ہوا۔

مشہور امریکی مدبر، مصنف اور سائنسدان بنجمن فرینکلن بوسٹن میں ایک غریب والدین کے گھر پیدا ہوا۔

مشہور سائنس دان جان کپلر بھی جرمنی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
مشہور سائنس دان جان ڈالٹن رنگ کور تھا

مشہور انگریز سائنس دان جان ڈالٹن (1766ء تا 1844ء) جس نے سب سے پہلے جوہری اوزان کا جدول تیار کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس نے ہائیڈروجن کے ذرے کو اکائی قرار دے کر جوہری اوزان قائم کیے تھے۔ مشہور ڈالٹن تھیوری پیش کی تھی۔ اور دیگر بہت سی مشہور ایجادیں اور دریافتیں کی تھیں۔ رنگ کور یعنی کلر بلائنڈز تھا۔ اس لیے اسی نام پر آج کلر رنگ کوری کو "ڈالٹینٹ" کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
نوجوان نے وفاداری ثابت کرنے کیلئے اپنے دانتوں کا ہار بناکر محبوبہ کو دیدیا
Published On 15 November,2021 10:28 pm

لاہو:(ویب ڈیسک)محبت ایک ایسی چیز ہے کہ جو انسان کو سدھار بھی دیتی ہے اور ناکام محبت کی وجہ سے کچھ افراد اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں جبکہ دنیا میں محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر عجیب و غریب کام کرنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔

cY86pXA.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
پرتگال: دفتری اوقات کے بعد ملازمین سے رابطہ کرنے پر کمپنیوں کو جرمانہ، قانون منظور
Published On 20 November,2021 05:21 pm

لزبن: (ویب ڈیسک) یورپی ملک پرتگال سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ششدر کر دیا ہے جہاں پر گزشتہ روز ایک ایسے قانون کو منظور کیا گیا ہے جس کے تحت ان کمپنیوں پر جرمانے ہوں گے جو اپنے ملازمین سے دفتری اوقات کے بعد کام کے لیے رابطہ کریں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کے پارلیمان سےمنظور ہونے والے قانون میں کمپنیاں ورکرز کو ریموٹ ورکنگ یعنی گھر سے کام کرنے کے دوران بجلی اور انٹرنیٹ کے اضافی بل دینے کی بھی پابند ہوں گی۔
مبصرین کے مطابق اس قانون سازی سے پرتگال میں ورکرز اپنے دفتری امور اور گھریلو معاملات کو متوازن کر سکیں گے۔ برسرِ اقتدار سوشلسٹ پارٹی کا مؤقف ہے کہ یہ قانون سازی کورونا کے سبب گھروں سے کام کرنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ پرتگال کے لیبر قوانین میں ان ترامیم کا اطلاق ان کمپنیوں پر نہیں ہو گا جن میں ورکرز کی تعداد 10 سے کم ہے۔ نئی ترامیم کے مطابق کمپنیوں کو ورکرز کے گھروں سے کام کے دوران ان کی نگرانی سے بھی روک دیا گیا ہے۔
پرتگال کے اراکینِ پارلیمنٹ نے دفتری اوقات کے بعد کام سے متعلق پیغامات ملنے کے سلسلے کو منقطع کرنے اور دفتری آلات کو بند کرنے کا حق دینے سے متعلق ترامیم منظور نہیں کیں۔
نئی قانون سازی کے تحت اب کمپنیوں کو وہ اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے جو ملازمین کو دور دراز سے کام کرنے کی وجہ سے ادا کرنے پڑتے ہیں جن میں بجلی کا بل اور انٹرنیٹ کے اخراجات شامل ہیں۔ کمپنیاں ان اخراجات کو کاروباری اخراجات کے طور پر لکھ سکتی ہیں۔
نئے قوانین چھوٹے بچوں کے والدین کے لیے بھی مثبت خبر کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں جن کو اب گھروں سے کام کرنے کے لیے اپنے آجر سے ایڈوانس میں اجازت نہیں لینی ہو گی۔ یہ اجازت ان ملازمین کے لیے ہوگی جن کے بچے آٹھ برس سے کم عمر کے ہیں۔
ان قوانین میں گھروں سے کام کرنے کے دوران تنہائی سے نمٹنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ کمپنیوں کے حکام سے توقع کی گئی ہے کہ وہ کم از کم ہر دو ماہ بعد اپنے ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ یورپ میں پرتگال پہلا ملک ہے جس نے کورونا وبا کے دوران رواں سال جنوری سے ریموٹ ورکنگ کے قوانین تبدیل کیے ہیں۔
پرتگال کے لیبر اور سوشل سکیورٹی کے وزیر انا مینڈس گوڈینو نے گزشتہ ہفتے ایک آن لائن کانفرنس میں کہا تھا کہ وبا کے سبب بہت سے لوگوں کے لیے بہت سی آسانیاں ہوئی ہیں البتہ کچھ لوگوں کی آئی ٹی سامان تک غیر مساوی رسائی ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی کو اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہیے۔

سیما علی

لائبریرین

کروشیا میں انسانی انگلی کے نشان جیسا​

Published On 10 December,2021 09:50 am
632395_20732423.jpg

رغرب: (روزنامہ دنیا) کروشیا سے متصل بحیرہ ایڈریاٹک میں ایک چھوٹے سے ویران جزیرے "بالژیناک" کو اگر اونچائی سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے کسی انسان کی انگلی کا نشان ہو اور فنگر پرنٹس بنے ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی اس شکل کے باعث یہ جزیرہ "فنگر پرنٹ جزیرے" کے نام سے مشہور ہے۔ اونچائی سے دیکھنے پر یہاں نظر آنے والے نشانات دراصل سفید پتھروں سے بنائی گئی وہ چھوٹی چھوٹی دیواریں ہیں جن کی اونچائی بمشکل 3 سے 4 فٹ ہے۔
کروشیائی مورخین کا کہنا ہے کہ انیسویں صدی عیسوی میں قریبی ساحل پر رہنے والے لوگوں نے اس جزیرے پر دیواریں بنائی تھیں تا کہ سمندری ہواوں کی شدت کم کرتے ہوئے یہاں فصلیں اگائی جا سکیں، کروشیائی حکومت نے اس جزیرے کی "عالمی ورثے" میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔

سیما علی

لائبریرین
8rMZ1fl.jpg

سابقہ محبوبہ کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کرکے اس کی آنکھ کی مدد سے اسمارٹ فون کو ان لاک کرکے اس کے اکاؤنٹ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر چینی شہری کو قید کی سزا سنا دی گئی۔یہ عجیب و غریب واردات گزشتہ سال 26 دسمبر 2020 کو ہوئی تاہم یہ کیس حال ہی میں چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔28 سالہ ہوانگ موہوئی، جوکہ چین کے صوبے گوانگزی کے شہر ہیپو کا رہائشی ہے، اس نے ڈانگ نامی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو نشہ آور چیز کھلا کر پہلے اسے بے ہوش کیا اور اس کے بعد اس کی آنکھوں کو کھول کر اس کا اسمارٹ موبائل فون ان لاک کرکے اس کے اکاؤنٹ سے 23 ہزار 500 ڈالر کے مساوی رقم ہتھیالی۔رپورٹ کے مطابق ہوانگ موہوئی نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ جوئے کے قرض کو اتارسکے۔
 
سیما علی

لائبریرین

86 سالہ خاتون نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندارکو دیدی​

10 جنوری ، 2022
86سالہ امریکی خاتون میرین فورسٹ نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندار ہو ہی دیدی۔ —فوٹو: سوشل میڈیا
86سالہ امریکی خاتون میرین فورسٹ نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندار ہو ہی دیدی۔ —فوٹو: سوشل میڈیا

آج کل کے دورمیں اگر کوئی لاٹری جیتتا ہے تو وہ کوشش کرتا ہے کہ کسی کوخبر بھی نہ ہو تاکہ انعامی رقم کوئی چوری نہ کرلے یا پھر پیسے اُدھار نہ مانگ لے لیکن آج ہم آپ کو دریا دلی کی ایک بہترین مثال کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
جی ہاں 86سالہ امریکی خاتون میرین فورسٹ نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندار ہو ہی دیدی۔
 
سیما علی

لائبریرین

ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی سے رہنے والا شوہر​

29 جنوری ، 2022

انٹرویو میں نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے —فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل
انٹرویو میں نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے —فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل
تھائی لینڈ کا ایک ٹیٹو آرٹسٹ ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے اور اس کو پذیرائی ملنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ اپنی 8 بیویوں کے ساتھ بیک وقت ایک گھر میں خوشی سے رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اونگ دام سوروت(Ong Dam Sorot) نامی نوجوان نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایک مشہور کامیڈین کو اپنی متنازع ازدواجی حیثیت کے بارے میں انٹرویو دیا۔
ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی سے رہنے والا شوہر
 
سیما علی

لائبریرین
اسمارٹ کھڑکیاں جو ہیٹر اور ای سی کی ضرورت ختم کردیں گی
12۔فروری 2022
سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ کھڑکی تیار کی ہے جو سردیوں میں ہیٹر جبکہ گرمیوں میں ایئر کنڈیشنر کا کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پٹسبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے انتہائی پتلی اسمارٹ گلیزنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کو گھروں میں موجود کھڑکیوں پر استعمال کیا جاسکے گا۔
گلیزنگ کو کیمیائی مرکبات سے تیار کیا گیا ہے جو سرد موسم میں سورج کی روشنی کو جذب جبکہ گرم موسم میں روشنی یا حرارت کو پلٹانے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی سورج کی انفراریڈ شعاعوں میں موجود تھرمل توانائی حرارت کو جذب کرکے سرد موسم کے دوران کمرے میں دوبارہ خارج کرتی ہے یا گرمیوں میں واپس پلٹا کر کمرے کو ٹھنڈا کرتی ہے۔
سائنسدانوں کے خیال میں اس اسمارٹ ونڈو ٹیکنالوجی سے توانائی کی ضرورت میں ایک تہائی حد تک کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے اسے مؤثر، خوبصورت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماحول دوست ٹیکنالوجی کو کامیابی سے اپنانے کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان اسمارٹ کھڑکیوں کی اہم ترین بات موسموں کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنا ہے، وہ سردیوں میں سورج کی انفراریڈ شعاعوں کو جذب کرکے عمارت کے اندر گرمائش پیدا کرتی ہیں۔

اسی طرح گرم مہینوں میں سورج کی روشنی جذب کرنے کی بجائے ان کو پلٹا کر عمارت کا درجہ حرارت کم رکھنا ممکن بناتی ہے۔
گلیزنگ کی پٹی 300 نانومیٹرز سے بھی پتلی ہے جس پر ایسے میٹریلز کی تہہ موجود ہے جو سورج کی رونی کے جذب یا اخراج کو ممکن بناتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق دونوں صورتوں میں سورج کی روشنی ایک جیسی ہی نظر آتی ہے اور لوگ کھڑکی میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں کرسکتے، جو ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے اہم بھی ہے۔

ان کے مطابق اس عمل سے ایئرکنڈیشنر کی ضرورت کم محسوس ہوگی جبکہ بہار یا خزاں کے دوران 30 فیصد میٹریل حرارت کو دور کرے گا تو 70 فیصد جذب کرکے کمرے کا درجہ حرارت معتدل بنائے گا۔
محققین کے تخمینے کے مطابق ان کھڑکیوں سے توانائی کی سالانہ ضرورت میں 20 سے 34 فیصد کمی آئے گی۔

جاسمن

لائبریرین
یہ لوگ بھی کبھی معمولی تھے

آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ شمالی ویت نام کے آنجہانی صدر ہوچی منہ ایک جہاز کے قلی تھے۔

کرسٹوفر کولمبس جس نے امریکہ دریافت کیا ایک جولاہے کا لڑکا تھا۔

جدید ترکی کے بانی کمال اتا ترک ایک معمولی کلرک کے بیٹے تھے۔

حکیم لقمان بچپن میں موم بتیاں بناتے تھے۔

ناصر الدین بادشاہ بچپن میں ٹوپیاں بیچا کرتے تھے۔

روس کا سابق ڈکٹیٹر اسٹالن ایک موچی کے گھر میں پیدا ہوا۔

فرانس کا مشہور حکمراں نپولین ابتدا میں ایک معمولی سپاہی تھا۔

مشہور سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن ایک معمولی اخبار فروش تھا۔

نادر شاہ ابتدا میں ایک گڈریا تھا۔

فرانس کی مشہور ملکہ جوزیفائن ایک معمولی تمباکو فروش کی بیٹی تھی۔

اٹلی کا سابق ڈکٹیٹر مسولینی ایک غریب لوہار کا بیٹا تھا۔

امریکہ ہی کے ایک اور صدر ابراہم لنکن ایک غریب کسان کے بیٹے تھے۔

برصغیر کے پہلے مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک شروع میں ایک غلام تھے۔

روس کی مشہور ملکہ کیتھرائن فوج میں ایک معمولی خادمہ تھی۔

جمہوریہ گانگو کے پہلے وزیرِ اعظم لومبا ابتدا میں ایک معمولی کلرک تھے۔

سقراط بچپن میں ایک سنگ تراش تھا۔

فیریڈی نائیکل بھی ایک معمولی جلد ساز تھا۔

روس کے سابق وزیرِ اعظم کمیتا خروشیف ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدا میں مویشی چَرائے اور ایک معمولی لوہار کی حیثیت سے کام کیا۔

مشہور انگریز ادیب تھامس کارلائیل ایک بڑھئی و کسان کے گھر پیدا ہوا۔

مشہور انگریز سائنس دان مائیل فیراڈے لندن کے مضافات میں ایک غریب لوہار کے گھر پیدا ہوا۔

مشہور امریکی مدبر، مصنف اور سائنسدان بنجمن فرینکلن بوسٹن میں ایک غریب والدین کے گھر پیدا ہوا۔

مشہور سائنس دان جان کپلر بھی جرمنی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا تھا۔
اردو محفل فورم کی مدیر جاسمن کبھی معمولی سی محفلین ہوا کرتی تھیں۔ :LOL: :ROFLMAO:
 
جاسمن

لائبریرین
اسمارٹ کھڑکیاں جو ہیٹر اور ای سی کی ضرورت ختم کردیں گی
12۔فروری 2022
سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ کھڑکی تیار کی ہے جو سردیوں میں ہیٹر جبکہ گرمیوں میں ایئر کنڈیشنر کا کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پٹسبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے انتہائی پتلی اسمارٹ گلیزنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کو گھروں میں موجود کھڑکیوں پر استعمال کیا جاسکے گا۔
گلیزنگ کو کیمیائی مرکبات سے تیار کیا گیا ہے جو سرد موسم میں سورج کی روشنی کو جذب جبکہ گرم موسم میں روشنی یا حرارت کو پلٹانے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی سورج کی انفراریڈ شعاعوں میں موجود تھرمل توانائی حرارت کو جذب کرکے سرد موسم کے دوران کمرے میں دوبارہ خارج کرتی ہے یا گرمیوں میں واپس پلٹا کر کمرے کو ٹھنڈا کرتی ہے۔
سائنسدانوں کے خیال میں اس اسمارٹ ونڈو ٹیکنالوجی سے توانائی کی ضرورت میں ایک تہائی حد تک کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے اسے مؤثر، خوبصورت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماحول دوست ٹیکنالوجی کو کامیابی سے اپنانے کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان اسمارٹ کھڑکیوں کی اہم ترین بات موسموں کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنا ہے، وہ سردیوں میں سورج کی انفراریڈ شعاعوں کو جذب کرکے عمارت کے اندر گرمائش پیدا کرتی ہیں۔

اسی طرح گرم مہینوں میں سورج کی روشنی جذب کرنے کی بجائے ان کو پلٹا کر عمارت کا درجہ حرارت کم رکھنا ممکن بناتی ہے۔
گلیزنگ کی پٹی 300 نانومیٹرز سے بھی پتلی ہے جس پر ایسے میٹریلز کی تہہ موجود ہے جو سورج کی رونی کے جذب یا اخراج کو ممکن بناتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق دونوں صورتوں میں سورج کی روشنی ایک جیسی ہی نظر آتی ہے اور لوگ کھڑکی میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں کرسکتے، جو ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے اہم بھی ہے۔

ان کے مطابق اس عمل سے ایئرکنڈیشنر کی ضرورت کم محسوس ہوگی جبکہ بہار یا خزاں کے دوران 30 فیصد میٹریل حرارت کو دور کرے گا تو 70 فیصد جذب کرکے کمرے کا درجہ حرارت معتدل بنائے گا۔
محققین کے تخمینے کے مطابق ان کھڑکیوں سے توانائی کی سالانہ ضرورت میں 20 سے 34 فیصد کمی آئے گی۔

واہ بھئی! ہم تک پہنچنے میں شاید کافی وقت لگے۔
 
جاسمن

لائبریرین

کروشیا میں انسانی انگلی کے نشان جیسا​

Published On 10 December,2021 09:50 am
632395_20732423.jpg

رغرب: (روزنامہ دنیا) کروشیا سے متصل بحیرہ ایڈریاٹک میں ایک چھوٹے سے ویران جزیرے "بالژیناک" کو اگر اونچائی سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے کسی انسان کی انگلی کا نشان ہو اور فنگر پرنٹس بنے ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی اس شکل کے باعث یہ جزیرہ "فنگر پرنٹ جزیرے" کے نام سے مشہور ہے۔ اونچائی سے دیکھنے پر یہاں نظر آنے والے نشانات دراصل سفید پتھروں سے بنائی گئی وہ چھوٹی چھوٹی دیواریں ہیں جن کی اونچائی بمشکل 3 سے 4 فٹ ہے۔
کروشیائی مورخین کا کہنا ہے کہ انیسویں صدی عیسوی میں قریبی ساحل پر رہنے والے لوگوں نے اس جزیرے پر دیواریں بنائی تھیں تا کہ سمندری ہواوں کی شدت کم کرتے ہوئے یہاں فصلیں اگائی جا سکیں، کروشیائی حکومت نے اس جزیرے کی "عالمی ورثے" میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔

زبردست! فصلیں کاشت کرنے کے لیے زبردست کوشش
 
سیما علی

لائبریرین

ملائیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ پر سانپ موجودگی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ​

14 فروری ، 2022

Play Video

ملائیشیا میں ایک ڈومیسٹک فلائٹ کو اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، جب طیارے میں سوار ایک مسافر نے نشاندہی کی کہ طیارے میں سانپ موجود ہے۔
اس صورتحال پر پائلٹ نے طیارے میں فومی گیشن کے لیے طیارے کو واپس اتار لیا۔
مقامی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ایئر ایشیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور سے تواؤ جانے والی اندرون ملک کی پرواز کو اس وقت واپس اتار لیا گیا جب پائلٹ کو بتایا گیا کہ مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں ایک سانپ موجود ہے۔
فضائی کمپنی کے سیفٹی افسر کے مطابق یہ بڑا ہی شاذ و نادر واقعہ ہے۔
اس حوالے سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سانپ مسافروں کے کمپارٹمنٹ کے اوپر نصب لائٹ فکسچر پر سے رینگتا ہوا نظر آرہا ہے۔
تاہم ایئر لائن اسٹاف کے مطابق طیارے میں جب سانپ کی تلاش کی گئی تو انھیں سانپ نظر نہیں آیا۔
ملائیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ پر سانپ موجودگی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
 
سیما علی

لائبریرین

سی فوڈ کھاتے ہوئے منہ میں موتی آگیا​

سی فوڈ کھاتے ہوئے منہ میں موتی آگیا

امریکا کے ہوٹل میں سی فوڈ کھانے کے دوران ایک شہری کے منہ میں ہزاروں ڈالرز کا قیمتی موتی آگیا ۔
سی فوڈ کھاتے ہوئے منہ میں موتی آگیا

امریکی ریاست نیو جرسی میں شادی شدہ جوڑا ایک ہوٹل میں سی فوڈ کھارہا تھا کہ اچانک شوہر مائیکل کو منہ میں کچھ سخت محسوس ہوا تاہم باہر نکالنے پر معلوم ہوا کے وہ ایک موتی ہے جس کی قیمت ہزاروں ڈالرز ہو سکتی ہے ۔
موتی کی لمبائی آٹھ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ہے۔
مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ سی فوڈ کافی عرصے سے کھارہے ہیں لیکن کبھی ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش نہیں آیا۔

سیما علی

لائبریرین

دلہے کو گنجا دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار​

March 01, 2022

باراتیوں نے یہ خبر دلہن تک پہنچادی کہ دلہا دراصل گنجاہے اور شادی کے روز اچھا نظر آنے کے لیے وگ لگا کر آیا ہے/ فائل فوٹو
باراتیوں نے یہ خبر دلہن تک پہنچادی کہ دلہا دراصل گنجاہے اور شادی کے روز اچھا نظر آنے کے لیے وگ لگا کر آیا ہے/ فائل فوٹو
بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول بن گیا ہے اور حال ہی میں ایک مرتبہ پھر آخری وقتوں میں شادی کھٹائی میں پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جب دلہا اجے کمار باراتیوں کے ہمراہ شادی ہال پہنچا، تقریب میں دلہن دلہا کی ایک دوسرے کو مالا پہنانے کی رسم مکمل ہوچکی تھی لیکن دلہا پر آفت اس وقت آئی جب دلہن نے دلہا کو رسم کے دوران بار بار وگ ٹھیک کرتے ہوئے پایا۔
شادی میں شریک باراتیوں نے بھی یہ خبر دلہن تک پہنچادی کہ دلہا دراصل گنجاہے اور شادی کے روز اچھا نظر آنے کے لیے وگ لگا کر آیا ہے، اس کے بعد دلہن نے بھی جب دلہا پر غور کیا تو حقیقت سامنے آگئی اور دلہن غش کھاکر اسٹیج پر ہی بیہوش ہوگئی۔
بعد ازاں حواس بحال ہونے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔
اہل خانہ کی جانب سے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کسی کی نہ سنی اور اپنے فیصلے پر قائم رہی۔
اس واقعے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا والوں پر دھوکادہی کا مقدمہ درج کرادیا۔
 
سیما علی

لائبریرین
دنیا کی پہلی ڈیجیٹل شادی
ویب ڈیسک : دنیا کی پہلی ڈیجیٹل شادی میٹا ورس پر ہونے جارہی ہیں ،دلہن کافوت شدہ والد بھی شریک ہوگا،بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے رہائشی جوڑے نے میٹاورس پر اپنے ولیمے کی تقریب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

'انڈیا ٹوڈے' کے مطابق دنیش ایس پی اور ان کی منگیتر چھ فروری 2022 کو ایک ورچوئل ایونٹ میں استقبالیہ دیں گے۔ اس ورچوئل ایونٹ کے لئے ہیری پوٹر کے جادوئی ہوگوارٹس قلعے کی تھیم کا انتخاب کیا ہے۔ دنیش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی پہلی 'میٹاورس' شادی کرنے والے ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے مہمانوں کو لاگ ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی جس کے بعد وہ اس ایونٹ میں شرکت کر سکیں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین

دنیا کے اونچے ترین مقام پر چائے کی دعوت، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم​

Mar 14, 2022 | 09:58
دنیا کے اونچے ترین مقام پر چائے کی دعوت، امریکی مہم جو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔اینڈریو ہیوز اور ان کی ٹیم نے ماؤنٹ ایورسٹ پر سطح سمندر سے 21 ہزار 312 فٹ کی بلندی پر چائے سے لطف اٹھایا تھا۔ امریکی مہم جو نے یہ ٹی پارٹی 2021 میں کی جسے اب گینیز بک میں شامل کیا گیا ہے۔واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ہیوز کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے پہلے چائے کی پارٹی کا خیال وبائی بیماری کے شروع میں آیا جب کوویڈ 19 کی سفری پابندیوں تھیں، لیکن تب وہ اپنے اس خواب کو پورا نہیں کر سکے تھے۔اس تنہائی والی زندگی نے انہیں احساس دلایا کہ اچھی کمپنی کس قدر اہم اور ضروری ہے، اور زندگی میں سب سے بڑی چیزیں اکثر وہ ہوتی ہیں جو ایک ساتھ کی گئی ہوں۔
 
Top