دفتر خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کی پراسرار سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا

ساجد

محفلین
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں امریکا، برطانیہ اور بھارت سمیت بعض دیگرممالک کے سفارتکاروں کی جنوبی پنجاب، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں پراسرار سرگرمیاں جاری ہیں، حکومت پاکستان نے حساس اداروں کی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کرکے انہیں علم میں لائے بغیر سیاستدانوں اور دیگر شخصیات سے نجی ملاقاتوں سے روک دیا جبکہ اپنے فرائض یواین چارٹرکے مطابق سرانجام دینے اور این جی اوز کو براہ راست فنڈز دینے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 19 اپریل کو غیرملکی سفارتکاروں کو دفتر خارجہ بلایا گیا تھا جس میں امریکا، برطانیہ اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سفیر شامل تھے، اعلیٰ حکام کی جانب سے غیرملکی سفارتکاروں کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وہ یو این چارٹر کے مطابق اپنی سفارتی سرگرمیاں انجام دیں سیاستدانوں اور دیگر شخصیات سے نجی ملاقاتوں سے گریز کریں اور اس بارے میں دفتر خارجہ کے علم میں لایا جائے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ غیرملکی سفارتکاروں کی ملاقاتوں کو باضابطہ بنائے گا ۔
http://jang.net/urdu/details.asp?nid=618318
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت اچھا کیا لیکن اب اس بات پر سو فیصد عمل بھی ہونا چاہیے ، ایک تو جس ملک کو دیکھو منہ اٹھا کے چل پڑتا ہے ، پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھ کے !
 

ساجد

محفلین
اور ہم عوام کو اپنے حکمرانوں کی پر اسرار سر گرمیوں پر تشویش ہے۔ امریکی تو غیر ہیں اپنے سیاستدانوں کو ہی ان سے "غیر قانونی" تعلقات رکھنے پر منع کر لیں۔ :D
 
Top