دعوت مینو

سارا

محفلین
یہ بھی لکھنا ضروری تھا :confused: :grin:
اس طرح چیزوں کے نام لکھتے لکھتے تو کئی صفحات کالے ہوجائیں گے :grin:
صفحات کالے بے شک ہو جائیں ماوراء ان میں سے اپنی مطلب کی باتیں نکال لے گی۔۔
میں نے پانی اس لیے لکھا کہ 1 '2 جگہ میں نے دیکھا کہ لوگ پینے کے لیے پیپسی کوک وغیرہ تو رکھ لیتے ہیں لیکن پانی نہیں رکھا جاتا پھر کہیں ماوراء کو آواز نہ پڑ جائے کہ ماوراء پانی لے آؤ۔۔۔:rolleyes:
 
تعبیر

محفلین
شکریہ کیا پتہ کبھی واقعی آنا ہوجائے:)

لیکن یہ سادہ پانی تو سارا صاحبہ نے لکھا ہے۔

اوپس
کچھ زیادہ ہی جوش مین ا گئی تھی لگتا ہے :laughing:

صفحات کالے بے شک ہو جائیں ماوراء ان میں سے اپنی مطلب کی باتیں نکال لے گی۔۔
میں نے پانی اس لیے لکھا کہ 1 '2 جگہ میں نے دیکھا کہ لوگ پینے کے لیے پیپسی کوک وغیرہ تو رکھ لیتے ہیں لیکن پانی نہیں رکھا جاتا پھر کہیں ماوراء کو آواز نہ پڑ جائے کہ ماوراء پانی لے آؤ۔۔۔:rolleyes:

ہی ہی ہی
آپ کو بھی جواب دینا آتا ہے :eek:
 
سارہ خان

محفلین
سارا بہت حاضر جواب ہے تعبیر آپ نے سنی نہیں بس کبھی اس کی باتیں اس لئے نہیں پتا ۔۔ اب پتا نہیں کیوں اتنا کم بولتی ہیں ۔۔:idontknow:

ماورا میں نے یہ تھریڈ ابھی دیکھا ۔۔ پرسوں ہی میں نے اپنی فرینڈز کی دعوت کی تھی وہ ہی چیزیں بتا دیتی ہوں جو بنائی تھیں ۔۔

بریانی ، کڑاہی ، چکن بروسٹ ، فش فرائیڈ ، روٹیاں ، رس ملائی ، شاھی ٹکڑے ، دو قسم کے سلاد ، رائتہ ، پیپسی ۔۔

حالا نکہ یہ سب چیزیں اتنی بچ گئی تھیں کہ آج دوپہر کو ختم کی ہیں ۔۔ پھر بھی دعوت میں تو بنانی پڑتی ہی ہیں ۔۔۔:rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
بچو، میں آجکل بہت مصروف ہوں۔۔پہلی فرصت میں آپ کی باتوں کا جواب دوں گی۔ فی الحال کل کی دعوت دو ، تین دن لیٹ ہو گئی ہے۔۔:praying:

سارہ، یہ غم بڑا پرانا ہے۔۔اب تو تنگ آ گئی ہوں۔۔۔! اور اب تو سوچتی ہوں کہ اتنی لمبی زندگی ہے۔۔کیسے چلے گا یہ سب کچھ۔۔ ابھی تو خیر صرف دعوت والے دن ہی کچن میں گھستی ہوں۔۔کبھی وقت آئے گا کہ صبح ، دوپہر، شام کچن ہو گا اور میں ہوں گی۔۔:wasntme:
 
ماوراء

محفلین
کچھ سنیکس: ایسے جو کھانے کے وقت سے پہلے لوگ اٹھا کر کھاتے رہیں۔ cheese، کریکرز، چھوٹے سموسے، چپس وغیرہ۔
سلاد۔
باربیکیو یا روسٹ
چاول یا پاستا
سبزیاں: گوبھی پنیر، سٹرفرائ سبزیاں وغیرہ
میٹھا: پائی، کسٹرڈ، کیک، آئس‌کریم، کریپ، وغیرہ
پینے کو پانی اور کوک، سپرائٹ۔

زیک، آپ کو پائی کی کوئی اچھی سی ترکیب آتی ہے؟ اگر آتی ہے تو کسی دن کچن کارنر میں لکھئے گا۔

گوبھی پنیر کبھی نہیں بنائی۔۔یہ بھی سیکھنی پڑے گی۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء آپ نے پوچھا تو لڑکیوں سے ہے لیکن میں بھی بتا دیتی ہوں

چاول تو ضرور ہوتے ہیں تو بریانی،مٹر پلاؤ یا چکن/گوشت پلاؤ بنا لیں

کباب ،چکن کی ایک ڈش رکھیں اور ایک گوشت کی (ایک شوربے والی کر لیں اور بھنی ٹائپ ہو)
ساتھ میں چکن تکے یا تندوری چکن ۔کوئی ایک سبزی کی ڈش اور ایک دال کی ڈش

ایک یا دو میٹھا (اگر بنانے کاموڈ نا ہو آئسکریم زندہ باد۔بس کچھ سجاوٹ کر لیجئے گا جیسے کرشڈ‌ نٹس،ویفر وغیرہ )

پڑھ کر میرے منہ میں پانی آ رہا ہے۔۔:grin:

بریانی آجتک میں نے مہمانوں کے آنے پر نہیں بنائی۔۔کہ اس کے ساتھ نہ تو کباب بنائے جا سکتے ہیں اور نا ہی چکن روسٹ بنایا جا سکتا ہے۔ چکن کچھ زیادہ ہی ہو جاتا ہے۔۔اور بریانی بھی چکن کی ہی بہتر ہوتی ہے۔۔
 
ماوراء

محفلین
زیک اور سویٹ‌ سسٹر میں‌ سے مجھے کون دعوت پر بلارہا ہے:grin:

ویسے عام طور پر۔
چکن بریانی یا چکن پلاؤ
مٹن کڑھائی یا چکن کڑھائی
ریڈی میڈ چکن تکے
شامی کباب یا کچے قیمے کے کباب

رائتہ، سلاد، چٹنی
دو اقسام کی کولڈرنک یعنی کہ وائٹ‌ اور کالی
میٹھے میں فروٹ ٹرائفل اور ریڈی میڈ آئسکریم
اور ساتھ میں موسم کے حساب سے پھل۔
یہ ریڈی میڈ چکن تکے کہاں سے ملتے ہیں؟:(
 
ماوراء

محفلین
آلو کی بھجیا
کڑاھی گوشت

بریانی
سیخ کباب
رائیتہ

سلاد

میٹھے میں فرنی
یہ آلو کی بھجیا اگر بنائی نا۔۔تو ساری زندگی ہماری بخشش نہیں ہو گی۔۔:grin:
پاکستانی عورتوں کا مجھے بہت اچھی طرح پتہ ہے۔۔ساری عمر یہ آلو کی بھجیا یاد رکھیں گی کہ ہائے ان کے گھر گئے تو آلو بنا کر ہمارے سامنے رکھ دئیے۔۔:rollingonthefloor:
 
ماوراء

محفلین

جی جناب چونکہ فوکس ''مکمل اور اچھی'' دعوت پر ہے تو
چکن-
چاول لازم و ملزوم ہیں چکن بریانی یا/اور چکن پلائو یا /اور ایگ/چکن فرائڈ رائس
مٹن-
مٹن قورمہ یا اچار گوشت یا/اور دھواں گوشت یا /اور کڑاہی یا /اور کوفتے اگر فرایئڈ رائس ہوں تو شاشلک یا جلفریزی بنا لیں
بیف-
بیف میں کباب لازمی بنائیں اوربیف کی حلیم بنا سکتی ہیں
ساتھ میں نان

سائیڈ ڈش-
چکن روسٹ یا فرائیڈ چکن یا چکن تکہ جس کو سرو کرنے کے لیے آلو کی چپس یعنی فرائیز ضرور بنایئں بطور ''سٹارٹر'' بھی کام کی چیز ہے
اس کے علاوہ پرانز کی کوئی ڈش شامل کر سکتی ہیں

سلاد

لوبیا سلاد،رشین سلاد،میکرونی سلاد ۔۔۔منتخب کرنا آپ کا کام ہے

رائتہ

پودینہ ،دھنیا آلو کا رائتہ ۔۔ساتھ میں کرش سیلڈ -یہ بھی آپ پہ منحصر ہے

سویٹ ڈش

ٹرائفل،کھیر، فرنی۔آئس کریم یا رس ملائی کریم چاٹ یا فروٹ چاٹ

مشروب-
پانی اور کوک وغیرہ کے علاوہ کھانے کے بعد سبز چائے پیش کی جاسکتی ہے

باقی دیکھ لیں کہ آپ صرف مشرقی کھانا بنا نا چاہ رہی ہیں یا کچھ اور زائقے شامل کرنا ہیں پھر وہ ب بتا دوں گی :)

شکریہ پون۔ بڑے مزے مزے کی ڈشز بتائی ہیں۔
بس ایک کام کر دیں کہ ایگ/چکن فرائڈ رائس اور رشین سلاد کی ترکیب محفل پر لکھ دیں۔
اور اگر آپ کو پاکستانی ، انڈین کے علاوہ بھی ڈشز کا پتہ ہے تو بمعہ ترکیب وہ بھی بتا دیں۔
لیکن چائینز نہیں پلیز۔۔مجھے نہیں پسند ۔

سبز چائے۔۔ایک، دو بار بنانے کی کوشش کی تھی۔۔اس کا رنگ ہی ٹھیک سے نہیں آیا تھا۔۔:nailbiting:
 
ماوراء

محفلین
ہمارے ہاں دعوت میں اس طرح کا مینیو ہوتا ہے۔۔
چکن پلاؤ ' یا چکن بریانی 'مٹن پلاؤ یا مٹن بریانی
چپلی کباب ' یا سیخ کباب ' چکن تکہ ' یا چکن بوٹی
چکن کڑاہی ' یا مٹن کراہی (یا اچار گوشت چکن 'مٹن )' نہاری یا حلیم (کوفتے یا بیف تکے)
مکس سبزی ' کڑی پکوڑے یا آلو پالک
چٹنی ' رائتہ ' سلاد ' نان
کوک ' سپرائٹ ' پیپسی' سادہ پانی
گاجر کا حلوہ ' رس ملائی' کھیر ' کسٹرڈ یا فروٹ ٹرائفل
شکریہ سارا۔ کڑی پکوڑے کیسے بناتے ہیں؟:blushing:
 
ماوراء

محفلین
صفحات کالے بے شک ہو جائیں ماوراء ان میں سے اپنی مطلب کی باتیں نکال لے گی۔۔
میں نے پانی اس لیے لکھا کہ 1 '2 جگہ میں نے دیکھا کہ لوگ پینے کے لیے پیپسی کوک وغیرہ تو رکھ لیتے ہیں لیکن پانی نہیں رکھا جاتا پھر کہیں ماوراء کو آواز نہ پڑ جائے کہ ماوراء پانی لے آؤ۔۔۔:rolleyes:

ہاں بالکل۔۔۔ایسا ہوا ہے ایک، دو بار۔۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
صفحات کالے بے شک ہو جائیں ماوراء ان میں سے اپنی مطلب کی باتیں نکال لے گی۔۔
میں نے پانی اس لیے لکھا کہ 1 '2 جگہ میں نے دیکھا کہ لوگ پینے کے لیے پیپسی کوک وغیرہ تو رکھ لیتے ہیں لیکن پانی نہیں رکھا جاتا پھر کہیں ماوراء کو آواز نہ پڑ جائے کہ ماوراء پانی لے آؤ۔۔۔:rolleyes:

ہی ہی ہی
آپ کو بھی جواب دینا آتا ہے :eek:

یہ کچھ بھی نہیں تھا تعبیر۔۔۔سارا کسی زمانے میں اتنی باتونی تھی۔۔اور ایسے ایسے جواب دیتی تھی کہ اگلی بار دوسرا سوچ سمجھ کر بولتا تھا۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
سارا بہت حاضر جواب ہے تعبیر آپ نے سنی نہیں بس کبھی اس کی باتیں اس لئے نہیں پتا ۔۔ اب پتا نہیں کیوں اتنا کم بولتی ہیں ۔۔:idontknow:

ماورا میں نے یہ تھریڈ ابھی دیکھا ۔۔ پرسوں ہی میں نے اپنی فرینڈز کی دعوت کی تھی وہ ہی چیزیں بتا دیتی ہوں جو بنائی تھیں ۔۔

بریانی ، کڑاہی ، چکن بروسٹ ، فش فرائیڈ ، روٹیاں ، رس ملائی ، شاھی ٹکڑے ، دو قسم کے سلاد ، رائتہ ، پیپسی ۔۔

حالا نکہ یہ سب چیزیں اتنی بچ گئی تھیں کہ آج دوپہر کو ختم کی ہیں ۔۔ پھر بھی دعوت میں تو بنانی پڑتی ہی ہیں ۔۔۔:rolleyes:

سارہ، شاہی ٹکڑے سویٹ ڈش کے طور پر؟
فرائیڈ فش کا آئیڈیا بھی اچھا ہے۔۔اگلی بار ٹرائی کروں گی۔
 
سارا

محفلین
کری ' پکوڑے ۔۔
لسی میں ڈیڑھ بڑا کھانے کا چمچ بیسن کا اچھی طرح مکس کر لیں۔۔
آدھا پیاز اور تھوڑا سا آئل ایک دیگچی میں شامل کر کے 5 منٹ پکائیں۔۔2 چمچ لہسن کے اس میں شامل کریں جب لہسن گولڈن ہو جائے تو اس میں ' نمک ' مرچ ' ہلدی ' سوکھا دھنیا ' زیرہ اور ایک ٹماٹر شامل کر کے 5 ' 7 منٹ پکائیں۔۔جب ٹماٹر اچھی طرح پک جائے تو اس میں بیسن مکس کی ہوئی لسی شامل کریں اور چمچ ہلاتے رہیں۔۔جب تک کری کو ابال نہ آجائے چمچ ہلانا بند نہ کریں۔۔اُبال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں اور پکنے دیں۔۔تقریبا 20 سے 30 منٹ۔۔
دوسرے برتن میں تھوڑا سا بیسن اور تھوڑا سا آٹا ' نمک مرچ ' زیرہ ' سوکھا دھنیا ' سبز دھنیا اور آدھا پیاز ان سب کو تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔۔۔اور آئل میں تل لیں۔۔اور کری میں ڈالتے جائیں۔۔
ایک چمچ زیرہ اور 5 ' 7 ثابت سرخ مرچ کو 2 منٹ آئل میں بھون کر کری میں شامل کریں ایک سبز مرچ اور تھوڑا سا سبز دھنیا اوپر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔۔۔
 
Top