دعا: تری الفت میں یا رب اس قدر سرشار ہو جاؤں ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 16, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    تری الفت میں یا رب اس قدر سرشار ہو جائیں
    کہ بے پروائے کیفِ بادۂ اغیار ہو جاؤں

    میں تیرے راستے کی ہر کڑی کو جھیل لوں ہنس کر
    ترے دیں کے لیے میں پیکرِ ایثار ہو جاؤں

    بہا لے جائے سیلِ اشک خاشاکِ غلامی کو
    میں کشتِ حریت پر ابرِ گوہر بار ہو جاؤں

    مرے اک وار سے کٹ جائیں محکومی کی زنجیریں
    گلوئے ظلم پر شمشیرِ جوہر دار ہو جاؤں

    مٹا دوں ظلمتِ کفر و ضلالت کو زمانے سے
    مثالِ مہرِ انور، پیکرِ انوار ہو جاؤں

    ٭٭٭
    ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
     

اس صفحے کی تشہیر