'' دعا برائے فروخت ''

'' دعا برائے فروخت ''

آج ایک صاحب کا اسٹیٹس دیکها اجی اسٹیٹس کیا تها اعلان تها کہ دریائے فیض ابل رہا ہے جو مانگنا ہے مانگیے عطا ہوگا بس قانون فطرت کے مطابق ہرشے کی ایک قیمت یے اور موصوف کی دعا بے قیمت ہے سو اگر رمضان کے بابرکت مہینے میں حضرت کی دعائوں سے مستفید ہونا ہے تو قیمت ہے ایک کمنٹ جی ہاں صرف ایک کمنٹ ...

جب اگلے کی وال پر گیا تو کیا دیکهتا ہوں عمرے کی بابرکت سیلفیاں لگی ہیں اور مدینے کی برکات براستہ فیس بک معتقدین پر نچهاور کی جا رہی ہیں سبحان اللہ فیض عام ہے کہ جاری ہے ...

حضرت کی تراویح کا اشتہار بهی فیس بک پر نظر آیا ..

چونکہ موصوف مولوی ہیں دارالافتاء سنبهالتے ہیں تو کہیں فتوے سے توپ دم نہ فرما دیں اسلیے خاموشی بہتر ہے ..

افسوس کہ اس عامر لیاقتی ریاکاری نے ہر قبیل کے مولوی کو متاثر کیا ہے ..

ur_har-bul-havas-ne-husn-parastii-shiaar-kii-mirza-ghalib-couplets.png

حسیب احمد حسیب
 
Top