دعا اور توبہ کا راستہ

نظام الدین

محفلین
کوئی کتنا بھی گناہ گار کیوں نہ ہو، اللہ اس کے لئے دعا کا راستہ کبھی بند نہیں کرتا، وہ اپنے بندے کو نوازنے سے نہیں رکتا۔ جو اللہ اپنے بجائے کسی دوسرے کو خدا بنا کر پوجنے والے پر بھی اپنی رحمتیں بند نہیں کرتا، وہ اپنے نام لیوا کے لئے دعا اور توبہ کا راستہ کیسے بند کرسکتا ہے؟ اسی لئے اپنی چھوٹی بڑی غلطیوں پر اپنے رب سے توبہ کرتے رہو، دعا کا ہاتھ نہ چھوڑو۔

(آمنہ ریاض کے ناول ’’ستارہ شام‘‘ سے اقتباس)
 

جاسمن

لائبریرین
بے شک. دعا تو مومن کے لئے رب کا تحفہ ہے.
دعا قضا کو مٹاتی ہے.
دعا تقدیر کے فیصلے بدل دیتی ہے.
دعا اللہ کو بہت بہت پسند یے.
پیغمبر بهی دعا کرتے تهے.
مصیبت،قضا،آزمائش،سختی......اوپر سے آتی ہے اور دعا نیچے سے اوپر
کا سفر کرتی ہے.
اس سفر میں ہماری عاجزی.ہمارے آنسو. ہمارا واویلا .....اللہ کے حضور قبول ہو گیا تو دعا جیت جائے گی.
آئیے دعا کریں خود اپنے لئیے اور ان کے لیے کہ جن کے لئیے زندگی درد وغم کی تصویر بن گئی ہے.
 
Top