تاسف دعائے صحت یابی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ وقاص

محفلین
السلام علیکم
آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے دادا جی ہاسپٹل میں داخل ہیں ان کی صحت بہت خراب ہے آپ سب سے ان کی صحت یابی کیلیے بھرپور دعا کی اپیل کرتا ہوں
شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم راجہ وقاص جی
" ہو الشافی ہو الکافی "
اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ
وہ اپنی رحمت سے آپ کے دادا جی کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کے دادا کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
وعلیکم اسلام
اے اللہ تو اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے پیاروں کے صدقے ہمارے دوست راجا وقاص کے دادا جان پر خصوصی کرم فرما اور صحتِ کامل و عاجلہ عطا فرما کہ تو ہی صحت دینے والا، حاجات پوری کرنے والا اور پریشانیاں ٹالنے والا یکتا معبود ہے، اے اللہ مجھ ذلیل و خوار بیکار و بدکار اور گناہ گار کی دعا کو مقبولیت عطا فرما، کہ میں جیسا بھی ہوں تیرے حبیب کا امت دار ہوں اور تیری وحدانیت پر یقین رکھنے والا ہوں، اے میرے اللہ تجھ سے پھر التجا ہیکہ تو راجا وقاص کے دادا جان پر اپنا خاص کرم فرما جیسا کہ تو اپنے خاص بندوں پر اپنا خاص کرم فرماتا ہے کہ تیرے سوا کوئی ہمارا حاجت روا نہیں تو ہی مالک ہے اب ہم تیرے سوا کہاں جائیں کہ سب تیرے ہی محتاج ہیں اور تو سب سے اعلیٰ غنی اور بزرگی والا ہے اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو بے شک تو ہی مجھے ٹھیک کرتا ہے۔
آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top