دعائیہ

امین یوسف

محفلین
مانگتا ہوں میں یہ دعا اللہ
راہِ حق پر مجھے چلا اللہ

تیرا ہر حکم میں بجا لاؤں
ذکر تیرا کروں سدا اللہ

جو بھی مانگا عطا کیا تو نے
راحت جاں بھی کرعطا اللہ

ہر کلی کھل گئی میرےدل کی
نام جب جب تیرا لیا اللہ

چھوڑ کر تیرا در کہاں جاؤں
جب تیرےدر کاہوں گدا اللہ

کاہے کو مضمحل ہے تو اتنا
ہر مرض کی ہے جب دوا اللہ

مال و دولت وبال ہے یارب!
دے مجھے صبر و حوصلہ اللہ

کل جہاں میں نہیں میرا کوئی
صرف تو ہی ہے آسرا اللہ

بخش دے تو میرے گناہوں کو
ہے "امین" کی یہ التجا اللہ

امین یوسف
 
Top