1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

لیاقت علی عاصم دشت کی تیز ہواؤں میں بکھر جاؤگے کیا ۔لیاقت علی عاصم

عمر سیف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 4, 2013

  1. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    دشت کی تیز ہواؤں میں بکھر جاؤگے کیا
    ایک دن گھر نہیں جاؤ گے تو مر جاؤ گے کیا

    پیڑ نے چاند کو آغوش میں لے رکھا ہے
    میں تمھیں روکنا چاہوں تو ٹھہر جاؤگے کیا

    یہ زمستانِ تعلق یہ ہوائے قربت
    آگ اوڑھو گے نہیں یونہی ٹھٹھر جاؤگے

    یہ تکلم بھری آنکھیں، یہ ترنّم بھرے ہونٹ
    تم اسی حالتِ رسوائی میں گھر جاؤگے کیا

    لوٹ آؤگے مرے پاس پرندے کی طرح
    مری آواز کی سرحد سے گزر جاؤگے کیا

    چھوڑ کر ناؤ میں تنہا مجھے عاصم تم بھی
    کسی گمنام جزیرے پہ اُتر جاؤگے کیا
    لیاقت علی عاصم

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    یہ غزل پہلے محمد احمد شئیر کر چکے ہیں۔ دوبارہ پیشِ خدمت ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر