مبارکباد دس ہزاری منصب مبارک ہو ۔۔۔ عظیم

الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے ہم کہ ہم عظیم بھائی کے دس ہزاری ہونے پر کس قدر خوش ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ بھائی نے کل ہی ہم سے اس گلی کی راستہ پوچھا تھا اور ہم نے ٹھیک ٹھیک راستہ بتایا تھا کہ مراسلے بڑھانے کے لیے مراسلت بڑھانی پڑے گی۔ :grin: دیکھیں عظیم بھائی،آپ پہنچ گئے!

عظیم بھائی زیادہ تر ا ب پ والی لڑی میں ڈیرہ جماتے ہیں لیکن جب کسی سفر میں بور ہو رہے ہوں تو محفل کے کسی کونے کھدرے میں ہوتے ہوئے جشن میں موجود بہتی گنگا میں ہاتھ بھی دھو لیتے ہیں۔ ابھی کل ہی انہوں نے اپنی برادرانہ صلاحیتوں سے جشن کے انتظامات میں چھوٹے بہن بھائیوں کے کان مروڑے ہیں۔ مزید برآں بہت کم محفلین جانتے ہوں گے کہ عظیم بھائی ہمارے بھتیجے "متقی" کے والد بن گئے ہیں اور یہ اسی ہفتے کی تازہ خبر ہے۔ عظیم بھائی، آپ کو دوہری مبارک باد۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھرانے کو ہمیشہ خوشیوں، کامیابیوں اور سکون سے مالا مال رکھیں اور متقی میاں کے نصیب شاندار ہوں۔ آمین ثم آمین!
 
صابرہ امین

لائبریرین
عظیم بھائی دوہری مبارکباد قبول کیجیے۔ اللہ تعالی آپ کے صاحبزادے کو صحت اور ایمان کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائیں۔ آمین۔۔۔ایک اور مبارکباد دوہری لڑیوں کی بھی ۔ ماشااللہ!
 
جناب ہر دو خوشیوں کی مبارکباد قبول کیجیے، ماشاءاللہ۔
اللہ رب العزت۔۔۔ فرزند ارجمند کو صحتمند، طویل، فرمانبردار اور ایمان والی زندگی عطا فرمائیں۔ آمین
 
عظیم

محفلین

جزاک اللہ خیر
کچھ اور لکھوں تو شاید اس میں ملاوٹ در آئے، بس اسی کو ہی قبول کیجیے!
 
عظیم

محفلین
عظیم بھائی دوہری مبارکباد قبول کیجیے۔ اللہ تعالی آپ کے صاحبزادے کو صحت اور ایمان کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائیں۔ آمین۔۔۔ایک اور مبارکباد دوہری لڑیوں کی بھی ۔ ماشااللہ!
بہت شکریہ آپ کا صابرہ امین بہن، اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ہمیشہ خوش رکھے اور ہر نیک تمنا پوری فرمائے!
 
عظیم

محفلین
جناب ہر دو خوشیوں کی مبارکباد قبول کیجیے، ماشاءاللہ۔
اللہ رب العزت۔۔۔ فرزند ارجمند کو صحتمند، طویل، فرمانبردار اور ایمان والی زندگی عطا فرمائیں۔ آمین
بہت بہت شکریہ آپ کا بھائی، آپ کے اہل خانہ پر بھی سلامتی نازل ہو!
 
عظیم

محفلین
لاجواب!
ڈھیر ساری دعائیں گل آپ کے لیے کہ شاید اس محفل میں میری سب سے بہترین دوست/بہن/رکن آپ ہی ہیں، شاید اس لیے کہہ رہا ہوں کہ کسی کے دل میں جھانک کر نہیں دیکھ سکتا!

ہمیشہ خوش رہیں اور آئیندہ ہر قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں!
 
سیما علی

لائبریرین
عظیم بھائی ہمارے بھتیجے "متقی" کے والد بن گئے ہیں اور یہ اسی ہفتے کی تازہ خبر ہے۔ عظیم بھائی، آپ کو دوہری مبارک باد۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھرانے کو ہمیشہ خوشیوں، کامیابیوں اور سکون سے مالا مال رکھیں اور متقی میاں کے نصیب شاندار ہوں۔ آمین ثم آمین
عظیم میاں ماشاء اللہ بہت بہت مبارک ہو دوہری خوشیاں اللہ ہمارے بھتیجے بھاوج اور بھائی کو اپنی امان میں رکھے آپ سے بھی ایسا ناطہ ہے کہ یوں لگتا ہے ہم ایک ہی گھر میں رہتے ویسے ہمارے علیک سلیک کی ابتدا الٹی گنگا سے شروع ہوئی اور خیر سے آجتک قائم و دائم ہے سلامت رہیے ڈھیروں دعائیں
 
بہت بہت شکریہ آپ کا، اللہ آپ کو بھی ہمیشہ سلامت رکھے اور یونہی محفل میں محبتیں بکھیرتا رکھے!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لاجواب!
ڈھیر ساری دعائیں گل آپ کے لیے کہ شاید اس محفل میں میری سب سے بہترین دوست/بہن/رکن آپ ہی ہیں، شاید اس لیے کہہ رہا ہوں کہ کسی کے دل میں جھانک کر نہیں دیکھ سکتا!

ہمیشہ خوش رہیں اور آئیندہ ہر قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں!
دعاؤں کے لیے شکریہ عظیم۔
چوٹوں کا کچھ کہہ نہیں سکتے کہ لگیں نہ لگیں۔ لیکن بہن بھائی، دوست، رکن والا تعلق ان شاء اللہ بنا رہے گا۔
 
چوٹ سے بھی تو محفوظ ہی رہیں، دعا تو قبول کر ہی لیں کہ باقی اللہ کی مرضی!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ہوا یہ کہ ہم سب کو خاص طور پر دو محفلی کزنز مریم افتخار اور گل یاسمیں کو اپنے پیارے عظیم بھیا کے دس ہزاری منصب پر فائز ہونے کی خوشی اتنی ہوئی کہ دونوں ہی نے ایک ایک لڑی کھول لی۔ جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا۔ بس محبتاں سچیاں نیں
 
Top