دسمبر کو عزت دو

حمیرا حیدر نے 'آپ کی تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 29, 2020

  1. حمیرا حیدر

    حمیرا حیدر محفلین

    مراسلے:
    70
    "دسمبر کو عزت دو"



    اپ سب بھی واقف ہی ہوں گے کہ دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف رونے دھونے والے اور دسمبر کو اپنی اداسیوں اور دکھوں کا ذمہ دار ٹھہرانے والوں کی بھیڑ لگ جاتی ہے۔ چونکہ ہم واٹس اپ، فیس بک ، انسٹا گرام کے دور میں سانسیں لے رہے ہیں تو ہر صارف نے حد سے بڑھ کر دکھی دسمبر کی شاعری لگائی ہوتی ہے۔ جس سے ملو دسمبر کا نام لیتا اور آہیں بھرتا ہے ساتھ ہی دسمبر کی شاموں کی طوالت اور بے نام سی اداسی کا ذکر چھڑ جاتا ہے۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے ہر دسمبر یہی دیکھا یہی سنا ہے "دیکھ دسمبر پھر نا آنا " اب زمینی گردش کا معاملہ ہے ورنہ دسمبر اتنی ناقدری کے بعد نا ہی آئے ۔ دسمبر میں برفیلی ہوائیں تو چلتی ہی ہیں مگر آپ کو ٹھنڈی ٹھار آہیں واہیں بھی جمانے کے لئے موجود ہوتی ہیں۔ اس بار سوچا کہ پتا تو چلایا جائے یہ نا معلوم سی اداسی آخر کیوں گھیر لیتی ہے۔؟کیا واقعی دسمبر بہت ظالم ہے؟ کیا دسمبر کا نام لیتے ہی دل کی دھڑکن آہستہ ہو جاتی ہے؟ کیا دسمبر واقعی اداسی لئے آتا ہے؟بہت سی دوستوں سے پوچھا کہ بتائیں تو بھلا دسمبر کا واویلا حقیقت ہے یا افسانہ ؟ زیادہ تر افراد کے جواب سے مطمئن نہ ہو سکی ان کو وجہ ہی معلوم نہیں کہ دسمبر کیوں افسردہ کرتا ہے۔ جب پوچھا کہ آپ کے ساتھ کچھ ذاتی سانحہ ہوا تو جواب یہی تھا کہ ارے نہیں ہمیں تو "دسمبر بہت خاص لگتا" ہمیں کوئی دکھ نہیں دیا دسمبر نے۔ اس سے میں نے اندازہ لگایا کہ ہم لوگ سنی سنائی باتوں پر تو کان دھرتے تھے ہی، ہم نے سنے سنائے دکھ بھی سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔ جب اردگرد دسمبر کا واویلا دیکھا تو ہم بھی شامل ہو گئے۔ اس میں ایک بڑا حصہ ہماری شاعری کا ہے۔ گانوں نے بھی خاطر خواہ حصہ ڈالا ہے۔بہت کم ہی لوگوں کے مہینے کی کوئی شام سہانی لگتی ہے۔

    دسمبر پر آپ کو بہت شدید شاعری ملے گی۔یہ میری ذاتی تحقیق ہے (اس سے آپ اختلاف کرنے کا حق رکھتے ہیں) کہ جس قدر اشعار بلکہ نوہے آپ کو دسمبر پر ملیں گے کسی اور مہینے پر نہیں ملتے۔اسی حوالے سے کچھ دسمبر کے دکھ حاضر ہیں آپ ہی فیصلہ کریں کہ کیا حقیقت ہے کیا افسانہ ہے



    بعض دفعہ ہمیں دسمبر نے کوئی دکھ نہیں دیا ہوتا بلکہ مئی جون یا ستمبر اکتوبر کا کوئی غم ہمیں پریشان کر رہا ہوتا ہے مگر ہم دسمبر کو کوسنے دیتے ہیں۔ شاعر کہتا ہے



    بہت غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں ہوتے

    اسے بھی جون کا غم تھا مگر رویا دسمبر میں



    دسمبر سال کا اختتام ہے تو اس پر بھی اسے مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے اور اس کے بعد اچھے حسین مہینے کا سوچ کر ہی خوش ہوا جاتا ہے۔۔


    سفر میں آخری پتھر کے بعد آئے گا

    مزا تو یار دسمبر کے بعد آئے گا

    حالانکہ نئے سال کی ایک نظم میں اس کو بھی خام خیالی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے

    "ایک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں "


    دسمبر کی ایک اور خطا اس کی طویل راتیں بھی بتائی جاتی ہیں۔ بلکہ سال کا سب سے مختصر دن اور سب سے طویل رات بھی اسی ماہ میں آتی ہے،اس پر تو الگ رونا ہے۔

    لمبی ترین رات دسمبر کی جاگ کر

    حاصل یہی ہوا کہ محبت فضول ہے

    اب اگر محبت فضول نکلی تو معصوم دسمبر کا کیا قصور۔ ویسے جنوری سے دسمبر تک مزاج بدل جاتا ہے، اس لئے ممکن ہے عقل آ گئی ہو۔ دسمبر پر الزام یہ بھی ہے لوگ بدل جاتے ہیں۔ اور کہیں چلے بھی جاتے ہیں۔ کہاں جاتے تاحال معلوم نہیں ہو سکا جانے کے ساتھ شاید یاداشت بھی کھو جاتی ہے ۔

    وقت ہے جھونکا ہوا کا اور ہم ہیں پیلے پتے

    کون جانے اگلے دسمبر تم کہاں اور ہم کہاں


    ہمارا مفت مشورہ ہے کہ ان کے تمام پتے سنبھال کر رکھیں تاکہ چلے جانے کی صورت میں تلاش کرنا آسان ہو۔ اور احتیاطا واپسی کا پتا قمیض کے پیچھے لکھ لیا کریں۔

    دسمبر بلکہ سردیوں میں خشک میوہ جات خوب کھائے جاتے ہیں اور خاص طور پر مونگ پھلی مگر لوگوں نے سکون سے مونگ پھلی بھی کھانے نہیں دینی کہتے ہیں

    میں بوری میں بھر کے لایا ہوں مونگ پھلی

    کسی کے ساتھ دسمبر کی رات کاٹنی ہے



    اس قدر مونگ پھلی کھانے سے گلا بھی خراب ہو سکتا ہے۔

    اچھا جنوری کے جو گن گاتے نظر آتے تھے اور تڑیاں لگاتے تھے اب دسمبر میں ان کے الگ رونے ہیں۔ پہلے ہی انسان اتنے بڑے بول نہیں بولتا۔

    ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کر

    گزرتا نہیں ہے دسمبر اکیلے ۔۔۔


    پرانے وقتوں میں دسمبر میں خوب بارشیں ہوا کرتی تھیں تو اس کا رونا الگ تھا "بھیگے بھیگے دسمبر" کی دکھی راگ الاپے جاتے تھے۔اب گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہم نے قدرتی موسموں کا بیڑہ غرق کیا ہے، موسمیاتتبدیلیوں کی وجہ سے اب دسمبر کم کم ہی برستا ہے اب اس کا الگ رونا ہے

    دسمبر ہوش کر پیارے تجھے یہ کیا ہوا آخر

    بنا برسے چلے جانا تیری عادت نہ تھی پہلے

    بھلا بتائیں حضرت انسان اپنی عادتیں نہ درست کرے بس دسمبر کو ہی ہوش کرنے کا کہے۔

    میری عزیزہ اور دوست سائکائٹرسٹ ہیں ان سے پوچھا کہ اپنی ماہرانہ رائے دیں کہ دسمبر کے رونے کیوں ہوتے ہیں ؟؟ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی حد تک حقیقت ہے کہ سردیوں میں ڈپریشن زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یورپی ممالک میں خودکشی کا تناسب بھی سردیوں میں بڑھ جاتا ہے۔ بہرصورت جو بھی معاملہ ہے ہم تو یہی کہیں گے" دسمبر کو عزت دو!"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,836
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    حمیرا حیدر کیا یہ آپ کی اپنی تحریرہے؟ اگر ایسا ہے تو ہم اسے " ادبی سیکشن" میں " آپ کی تحریریں" کے تحت کردیتے ہیں۔
     
  3. حمیرا حیدر

    حمیرا حیدر محفلین

    مراسلے:
    70
    جی یہ میں نے ہی کوشش کی ہے ۔ امید ہے دسمبر کو جاتے جاتے کچھ عزت مل جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    210,447
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہاہا، بہت خوب تحریر ہے حمیرا صاحبہ۔
    بہت داد قبول فرمائیں۔
     
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    210,447
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مجھے اس وقت یاد نہیں آ رہا، ایک شاعر نے اس پر ایک پیروڈی لکھی تھی کہ "اسے کہنا پلمبر آ گیا ہے"
     
  6. حمیرا حیدر

    حمیرا حیدر محفلین

    مراسلے:
    70
    بہت شکریہ
     
  7. نکتہ ور

    نکتہ ور محفلین

    مراسلے:
    713
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پیروڈی
     
  8. زوجہ اظہر

    زوجہ اظہر محفلین

    مراسلے:
    186
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ .. ایک دلچسپ تحریر
    خوب است
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ایس ایس ساگر

    ایس ایس ساگر لائبریرین

    مراسلے:
    534
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    حمیرا حیدر بہنا۔
    ماشاءاللہ۔ بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے۔ داد قبول کیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    210,447
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    نہیں بھائی وہ پوری غزل ہے۔ ملتی ہے تو ادھر لگاتا ہوں۔
     

اس صفحے کی تشہیر