دروپل کونٹینٹ کریٹر کٹ‌ کے لیے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس پوسٹ میں میں دروپل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے سلسلے میں ایک اور ماڈیول پیش کر رہا ہوں۔ یہ دروپل کی کسٹم کونٹینٹ کریٹر کٹ (CCK) کے لیے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول ہے۔ کسٹم کونٹینٹ کریٹر کٹ کے ذریعے دروپل میں کسٹم کونٹینٹ ٹائپ متعارف کروانا ممکن ہو جاتا ہے، اور اس کے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول کے ذریعے ان کسٹم کونٹینٹ ٹائپس کی تدوین میں اردو ایڈیٹر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ماڈیول کے استعمال سے قبل اس ربط سے دروپل کا سی سی کے ماڈیول ڈاؤنلوڈ کرکے اسے انسٹال کریں اوراس کے بعد ذیل کے ربط سے اس کے لیے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول ڈاؤنلوڈ کریں:

دروپل کسٹم کونٹینٹ کریٹر کے لیے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول ڈاؤنلوڈ کریں

بالا کے ربط سے اردو ٹیکسٹ ماڈیول ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اس زپ فائل کو ان کمپریس کرکے اس میں سے urdutext فولڈر کو اپنی دروپل انسٹالیشن کی modules\cck\modules ڈائریکٹری میں کاپی کریں اور اس کے بعد دروپل کی ایڈمنسٹریشن میں جا کر اسے انیبل کر لیں۔ اس کے بعد آپ ذیل کی تصویر کے مطابق دروپل میں کسی کونٹینٹ ٹائپ کے لیے نئی اردو فیلڈ کا اضافہ کر سکتے ہیں:

cck_urdu2.gif

بالا کی تصویر میں کسٹم فیلڈ کا لیبل ایڈٹ کرنے کے لیے اردو ایڈیٹر کا استعمال دورپل کے اردو ایڈیٹر ماڈیول کے ذریعے کیا گیا ہے۔
سی سی کے کے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول کے ذریعے سادہ ٹیکسٹ فیلڈ یا ٹیکسٹ ایریا پر مبنی فیلڈ شامل کی جا سکتی ہے۔ ذیل کی تصویر میں ایسی ہی دو کسٹم کونٹینٹ ٹائپس کا استعمال دکھایا گیا ہے:

cck_urdu3.gif


دروپل سی سی کے کے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول پر تبصروں اور تجاویز کے لیے اس تھریڈ کا استعمال کریں۔
والسلام
 
Top