[درد کی نیلی رگیں] تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
زبردست قیصرانی۔
لیکن کیا یہ سب تم ٹائپ کر رہے ہو؟ شاید ان پیج فائل مل سکتی ہے اگر فرزانہ سے کہا جائے تو۔ اس کو کنورٹ کرنا آسان کام ہے بہ نسبت ٹائپ کرنے کے۔
اور ایک اصلاح
گائوں غلط املا ہے، درست گاؤں ہے۔ یہ ہمزہ واؤ صوتی کی بورڈ میں مساوی کے نشان کی کنجی پر ہے اور اردو ویب میں شفٹ ڈبلیو میں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

جی، مگر مجھے علم نہیں کہ ان کےپاس یہ فائل ہے کہ نہیں؟
باقی گاؤں والی بات، تو شکریہ کہ درستگی کر دی۔ کافی اغلاط ملیں گی،کیونکہ جب ٹائپ کرنا ہو تو غلطی تو سامنے کی بات ہے۔ میرے پاس ان نظموں‌کے تصاویر ہیں۔ اس لئے ٹائپ کرتے ہوئے بہت سی چیزوں کو ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔ باقی اگر ہو سکے تو ان پیج کی تبدیلی کا طریقہء کار بتا دیں۔ میں فرزانہ سے ان پیج کی فائل کا پتہ کرتا ہوں۔ کام آسان ہو جائے گا۔
بےبی ہاتھی
 
الف عین

لائبریرین
ان پیج سے کنورٹ کرنے کے لئے لکھنے پڑھجنے میں مدد والے فورم میں دیکھو، ایک سٹکی موجود ہے۔ اسی میں یو یو ایس پروگرام بھی شاید شاکر نے اپ لوڈ کیا ہے۔ ربط دینے میں وقت لگے گا۔ گوگلکر کے اور بھی ایک دو پروگرام مل سکتے یں جیسے ایس ایچ سافٹ کا۔
 
Top