درخت

قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد درختوں کے بارے معلومات کا حصول ہے۔ اکثر درختوں‌کے نام انگریزی اور اردو میں فرق ہوتے ہیں۔ یہاں آپ کسی بھی درخت کا انگریزی یا اردو کا نام لکھ سکتے ہیں۔ جس رکن کو اردو سے انگریزی آتی ہو،وہ اس کا نام انگریزی میں لکھیں۔ جس کو انگریزی سے اردو آتی ہو، وہ اردو میں اس کا نام لکھیں۔ اسی طرح‌باری باری ہر درخت کی تفصیل بھی لکھتے جائیں گے
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے پائن درخت سے شروع کرتے ہیں

Pine

اس کا اردو ترجمہ لکھیں۔ ممکن ہو تو تصویر بھی دیں اور تفصیلات بھی
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے وکی پیڈیا پر انگریزی پائن کے عربی لنک سے پتہ چلا ہے کہ یہ "صنوبر" کا درخت ہے۔ کیا کوئی اس کی تصدیق کر سکتی/سکتا ہے؟
 

عزیزامین

محفلین
قیصرانی جی زبردست کاوش ہے آپکی شکریہ یہ نام سناہے شاید یہ درخت یہاں بھی ہوتا ہے پر یقین سے کہنا مشکل ہے
 

اسد

محفلین
Pine کو عام طور پر صنوبر ہی کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ ایک درخت کے بجائے/علاوہ ایک خاندان ہے۔ اس خاندان میں درختوں کی بہت سی اقسام ہیں۔ بعض اقسام کو ان کے اپنے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں انہی اقسام کو ان کے علاقائی ناموں سے پہچانا جاتا ہے۔ ضلع ایبٹ‌آباد، مانسہرہ اور نواح میں چیڑ کے جنگلات بکثرت پائے جاتے ہیں۔ چیڑ بھی PINE کی ہی نسل کا درخت ہے۔
 

اسد

محفلین
ساگوان کو انگلش میں Teak یا Teak Wood کہتے ہیں۔ اچھی، مضبوط لکڑی ہوتی ہے اور اس کا فرنیچر بنتا ہے۔ موسم کے اثرات بہت آسانی سے برداشت کرتی ہے اور اسے آسانی سے کیڑا نہیں لگتا۔ (یہ درخت Birch کی نسل ہے)

عام طور پر استوائی خطوں میں اس کے درخت پائے جاتے ہیں۔ بھارت اور برما سے لے کر انڈونیشیا تک اس کے جنگلات ہیں۔

پاکستان میں اس کے درخت نہیں ہوتے، اس لئے صرف اچھی پلائی ووڈ کی فنشنگ لیئر کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ شوق ہو یا پیسہ، یا دونوں، تو امپورٹڈ فرنیچر بھی مل جاتا ہے۔
 
Top