داعش کی پے در پے شکستوں کا سلسلہ جاری

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Faryab_Afghanistan_2.jpg

NATO Resolute Support | Home

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ISIS loses last link from Iraq border to Euphrates River in Deir Ezzor

مقامی مزاحمت اور اتحادی افواج کے ہاتھوں داعش کا خاتمہ جاری۔

سيرين ڈيمرکريٹک فورسز (ايس ڈی ايف) کی تازہ کاروائ کے بعد ايک اہم ترين قصبے کو دہشت گرد گروہ کی گرفت سے آزاد کروا ليا گيا ہے جس کے بعد داعش کے ہاتھوں سے دريائے فرات سے عراقی سرحد تک رسائ کا آخری راستہ اور وسيلہ بھی چلا گيا ہے۔

داعش کے خلاف اتحادی مہم کاميابی سے جاری ہے۔ ستمبر 2014 سے اب تک داعش عراق اور شام ميں مجموعی طور پر 107،575 کلوميٹر تک رقبے پر اپنا اثر ورسوخ اور اثر کھو چکی ہے۔

علاوہ ازيں قريب 7۔7 ملين افراد پر مبنی انسانی آبادی اب داعش کے عتاب سے آزاد ہو چکی ہے۔

جب تک داعش ايک عالمی خطرے کے طور پر موجود رہے گی، امريکی حکومت اپنے علاقائ اور عالمی اتحاديوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی پيش قدمی جاری رکھے گی اور جہاں بھی دہشت گردی کا نيٹ ورک فعال ہو گا، ان کے خلاف تاديبی کاروائ کی جائے گی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"کھيلوں کے دم سے زندگی حسين ہے"

This Former ISIS Prison Is Once Again A Functioning Soccer Stadium

رقہ ميں داعش کے دہشت گردوں نے فٹ بال اسٹيڈيم کوجيل بنا رکھا تھا جہاں عام شہريوں کو تشدد کا نشانہ بنايا جاتا تھا۔ علاقے ميں داعش کی شکست کے بعد اب کھيلوں کی سرگرمياں بحال ہو چکی ہيں اور مقامی ٹيموں کے درميان فٹ بالوں ميچوں سے مقامی آبادی ايک بار پھر صحت مند تفريح سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

فٹ بال کا جاری عالمی مقابلہ اور اس ميں دنيا بھر کے ممالک اور شہريوں کا تاريخی جوش وخروش اور دلچسپی اس حقيقت کو اجاگر کر رہی ہے کہ کھيلوں کے مقابلے ايک ايسی عالمی يکجعتی کا مظہر ہيں جو سياسی، ثقافتی اور سرحدوں قيود سے بالاتر ہے۔ کھيلوں سے وابستہ صحت مند تفريح ہميشہ سے دنيا بھر کی عوام کے ليے جوش وخروش اور خوشی کا محرک رہی ہے۔

بدقسمتی سے دہشت گرد گروہوں نے ہميشہ کھيلوں کے ميدانوں اور ان مقابلوں کو خوف اور دہشت پر مبنی اپنی مہم جوئ کے ليے استعمال کيا ہے۔

چاہے وہ لاہور ميں سری لنکا کی ٹيم پر حملہ ہو، افغانستان ميں کرکٹ اسٹيڈيم پر خون ريزی يا صوماليہ ميں تماشائيوں سے بھرے ہوئے اسٹيڈيم پر دہشت گردی کا حاليہ حملہ – دہشت گردوں نے ہر جگہ عوامی مقامات کو اپنے مکروہ ايجنڈے کی تکميل کے ليے استعمال کيا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
اکمل زیدی

یہ کھیل تو چلیں خیر صحت مندانہ سرگرمی ہے ہی۔۔۔مگر آپ لوگوں نے جو کھیل شروع کر رکھا ہے دنیا میں ۔۔اس پر بھی روشنی ڈالیں نا۔۔؟ پہلے اسامہ اسامہ پھر طالبان طالبان اب داعش داعش۔۔۔۔پھر کچھ اور۔۔۔چین سے رہو اور رہنے دو دنیا کو۔۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ISIS loses last link from Iraq border to Euphrates River in Deir Ezzor

مقامی مزاحمت اور اتحادی افواج کے ہاتھوں داعش کا خاتمہ جاری۔

سيرين ڈيمرکريٹک فورسز (ايس ڈی ايف) کی تازہ کاروائ کے بعد ايک اہم ترين قصبے کو دہشت گرد گروہ کی گرفت سے آزاد کروا ليا گيا ہے جس کے بعد داعش کے ہاتھوں سے دريائے فرات سے عراقی سرحد تک رسائ کا آخری راستہ اور وسيلہ بھی چلا گيا ہے۔

داعش کے خلاف اتحادی مہم کاميابی سے جاری ہے۔ ستمبر 2014 سے اب تک داعش عراق اور شام ميں مجموعی طور پر 107،575 کلوميٹر تک رقبے پر اپنا اثر ورسوخ اور اثر کھو چکی ہے۔

علاوہ ازيں قريب 7۔7 ملين افراد پر مبنی انسانی آبادی اب داعش کے عتاب سے آزاد ہو چکی ہے۔

جب تک داعش ايک عالمی خطرے کے طور پر موجود رہے گی، امريکی حکومت اپنے علاقائ اور عالمی اتحاديوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی پيش قدمی جاری رکھے گی اور جہاں بھی دہشت گردی کا نيٹ ورک فعال ہو گا، ان کے خلاف تاديبی کاروائ کی جائے گی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اب کوئی نئی پلاننگ کریںآپ لوگ برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ملکر یہ داعش والی تو فیل ہو گئی۔۔۔۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

داعش اور طالبان کی دہشت گرد تنظيموں کے سرغنہ اپنے پيغامات اور دلفريب نعروں کے ذريعے اجتماعی سطح پر خير اور امن کے دعوے کرتے ہيں، ليکن اس کا مقصد صرف اپنی صفوں ميں نئ بھرتياں کرنا اور بلاتفريق بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی توجيہہ پيش کرنا ہوتا ہے۔ ان کے عملی اقدامات سے ان کے اصل اہداف واضح ہيں اور خوف اور بربريت کی بنياد پر اپنے تسلط کو اجتماعی سطح پر بڑھانے کی ان کی خواہش بھی اب کسی سے پوشيدہ نہيں ہے۔

ايک حاليہ خبر کے مطابق افغانستان ميں داعش کے گيارہ جنگجوؤں نے طالبان اور داعش کے مابين پرتشدد جھڑپوں اور خون خرابے سے تنگ آ کر ہتھيار ڈالنے کا اعلان کر ديا ہے۔

Eleven IS militants surrender in Afghanistan

افغانستان ميں مختلف دہشت گرد گروہوں کے مابين جاری تنازعات اور ان کے قائدين اور ان کی حمايت پر بضد خير خواہوں کی جانب سے ان گروہوں کے مابين موجود مستقل کشيدہ تعلقات پر پردہ ڈالنے کی ناکام کاوشيں ان افراد کی آنکھيں کھولنے کے ليے کافی ہونی چاہيے جو ان کی ہر بہيمانہ کاروائ کے ليے نا صرف يہ کہ جواز بھی تراش ليتے ہيں بلکہ اب بھی مذہب کے لبادے میں ان کے جرائم کو کسی مقدس جدوجہد سے تعبير کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔

باہمی اختلافات پر مبنی ان خبروں سے يہ واضح ہے کہ ان کے بيان کردہ دعوؤں کے برعکس، ان ميں سے اکثر گروہ مذہب کو محض جذباتيت اور اشتعال انگيزی کا ذريعہ سمجھتے ہيں اور عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے اور اپنے سياسی ايجنڈے کی ترويج کے ليے تشدد کو ہتھيار کے طور پر استعمال کيا جاتا رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
یہ کھیل تو چلیں خیر صحت مندانہ سرگرمی ہے ہی۔۔۔مگر آپ لوگوں نے جو کھیل شروع کر رکھا ہے دنیا میں ۔۔اس پر بھی روشنی ڈالیں نا۔۔؟ پہلے اسامہ اسامہ پھر طالبان طالبان اب داعش داعش۔۔۔۔پھر کچھ اور۔۔۔چین سے رہو اور رہنے دو دنیا کو۔۔۔۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ کی رائے کو قابل فہم يا منطقی دليل نہيں قرار ديا جا سکتا۔ يہ تو "ميں نا مانوں" والی صورت حال لگتی ہے۔

ميں واضح کر دوں کہ يہ امريکی حکومت نہيں بلکہ انتہا پسند دہشت گرد ہيں جنھيں اپنی مخصوص سوچ اور ايجنڈے کے ليے نت نئے نعروں، ناموں اور تنظيموں کی تشہير کی ضرورت پڑتی ہے۔

جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو ہمارا موقف ہميشہ يہی رہا ہے کہ عالمی دہشت گردی ايک مشترکہ خطرہ اور تمام انسانيت کے خلاف جرم ہے اور اس کے سدباب اور دنيا کے عام شہريوں کے ليے تمام فريقين کو مل کر کوششيں کرنا ہوں گی۔

اگر آپ امريکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ عالمی دہشت گرد تنظيموں کی لسٹ پر ايک نظر ڈاليں تو آپ پر واضح ہو گا کہ ہم نے سياسی مقاصد، مذہبی سوچ اور نظريات سے قطع نظر ان افراد اور گروہوں کو اس لسٹ ميں شامل کيا ہے جو دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار ہيں۔

Foreign Terrorist Organizations

آپ اپنی رائے کا خود تنقيدی جائزہ ليں۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں اسلامی ممالک ميں قريب تمام حکومتيں اور دنيا بھر ميں سينکڑوں کی تعداد ميں عالمی قائدين جو داعش اور ديگر دہشت گرد تنظيموں کی جانب سے عمومی طور پر دنيا بھر کے ليے اور خصوصی طور پر مسلم دنيا کو لاحق دہشت گردی کے حوالے سے امريکی خدشات اور تحفظات کو سمجھتے بھی ہيں اور اس کی تائيد بھی کرتے ہيں، محض ہماری کٹھ پتلياں ہيں؟

کيا آپ دنيا بھر ميں موجود حکومتوں اور مسلم قائدين کے ليے اتنا کم احترام رکھتے ہيں؟

کيا داعش کی جانب سے عراق اور شام ميں جاری حقيقی تباہ کاريوں اور انسانی جانوں کے ضياع کو محض "امريکی ہوا" قرار دے کر نظرانداز کر دينا عقلمندی ہے؟

امريکی حکومت کو اس بات کی کوئ خواہش نہيں ہے کہ وہ خطے ميں جاری تنازعات ميں مداخلت کرے يا شام اور عراق ميں بے گناہ شہريوں کو قتل کرے۔

منطق اور ناقابل ترديد حقائق کی روشنی ميں يہ دعوی بالکل غلط ہے کہ دہشت گردی اور داعش جيسی تنظيموں کا وجود محض امريکی اختراع ہے اور اس کا حقيقت سے کوئ تعلق ہی نہيں ہے۔

پوری دنيا ميں دہشت گردی سے ہلاک ہونے والے افراد کے کوائف پر ايک تفصيلی نظر ڈاليں تو يہ حقيقت واضح ہو جاتی ہے کہ کسی بھی سياسی يا مذہبی وابستگی سے قطع نظر دہشت گردی تمام انسانيت کے لیے مشترکہ ايشو اور خطرہ ہے۔ يہ محض اتفاق نہيں ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سميت دنيا کے بےشمار مسلم ممالک کی حکومتوں نے داعش، القائدہ اور اس سے منسلک تنظيموں کے خلاف امريکہ اور اس کے اتحاديوں کی کاوشوں کو نہ صرف تسليم کيا ہے بلکہ اس ضمن ميں ہر ممکن مدد اور حمايت بھی فراہم کی ہے۔

يہ امر بھی توجہ طلب ہے کہ داعش کے قائدين اور حمايتيوں نے متعدد بار کئ حملوں کے حوالے سے نہ صرف يہ کہ اپنی ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ ہر اس شخص کے خلاف دہشت گردی کی مہم جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کيا جو ان کے نظريے اور طرز زندگی سے انکاری ہے۔ اس ميں انھوں نے مسلم اور غير مسلم کی کوئ تفريق نہيں رکھی۔

ان ناقابل ترديد حقائق کی موجودگی ميں آپ کی پيش کردہ دليل ميں منطق کا کوئ بھی پہلو ہے جسے تسليم کيا جا سکے؟ کيا يہ بہتر نہيں ہے کہ دہشت گردی کی ناقابل ترديد حقيقت کو تسليم کيا جائے بجائے اس کے کہ ايسی متضاد اور بے بنياد کہانياں تخليق کی جائيں جو منطق اور دليل کی کسوٹی پر کسی بھی بنيادی اصول اور پيمانے پر پورا نہيں اترتيں۔ اوکم ريزر کے اصول کے مطابق سب سے آسان اور واضح تشريح اکثر پيچيدہ يا مبہم وضاحتوں سے بہتر ہوتی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
جان

محفلین
حیرت ہے سپر پاور ہوتے ہوئے بھی داعش پہ کنٹرول حاصل نہیں کر سکے جبکہ عراق پہ بنا ثبوت چڑھائی کر کے کروڑوں زندگیوں کو مٹی کر دیا۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Doc_T_k_HX0_AAVERp.jpg

بعض رائے دہندگان تسلسل کے ساتھ اس غير منطقی سوچ کی تشہير کرتے نہيں تھکتے کہ امريکہ کسی بھی طور افغانستان ميں داعش کی کاروائيوں کے ضمن ميں مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس لغو الزام کی توجيہات سے قطع نظر امريکی فوج کے عملی اقدامات اور زمين پر جاری کاوشيں ايک مختلف تصوير پيش کر رہی ہيں۔

تازہ رپورٹ کے مطابق، امريکی فضائ بمباری اور مقامی افغان عہديداروں کے ساتھ تعاون اور کاوشوں کے نتيجے ميں کنر اور لغمان صوبوں ميں داعش کے کئ جنگجو کيفر کردار کو پہنچ گئے ہيں۔

Taliban, ISIS militants mass casualties in Laghman, Kunar provinces - AVA

امريکی اور نيٹو افواج، افغان حکومت کو ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرتی رہيں گی تا کہ عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے کے ليے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو غيرفعال کرنے کا عمل جاری رہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top