داعش کی حقیقت کیا ہے؟

Latif Usman

محفلین
اگرچہ داعش یا امارت اسلامی ظاہری طور پر اسلامی احکام کے اجرا پر تاکید کرتا ہوا نظر آتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے افکار و نظریات مکمل طور پر اسلام مخالف ہیں۔ اور دراصل وہ شیاطین کے چھپے ہوئے مکروہ اور مذموم چہرے کا عکس ہے۔

اپنے موضوع کو مختصر کرتے ہوئےمیرا سوال ہے کہ دعش میں شمولیت کی کیا وجوہات ہو سکتیں ہیں؟ واضح طور پر کالعدم تنظیمیں داعش میں شمولیت ظاہر کرکے اثر و رسوخ بڑھانا چاہتی ہیں جسطرح طالبان کمانڈروں کی داعش میں شمولیت کا مقصد فنڈز اور حمایت حاصل کرنا ہے۔

تاہم داعش میں شمولیت کی خواہاں حیدرآبادی لڑکی جو گھر واپس حیدرآباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی کیونکہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد جنگ کے میدان کے بجائے باورچی خانہ تک محدود کردیا گیا تھا ۔

سولہ سالہ ثمرہ اور 14 سالہ سبینا تقریباً ایک سال پہلے اپنے ملک اور والدین کو چھوڑ کر شام فرار ہوگئی تھیں۔ ان میں سےایک مبینہ طور پر ہلاک ہوچکی ہے اور دوسسری درجنوں لڑکیوں میں سے ایک ہیں جو جنگجوﺅں کی دلہنیں بننے کیلئے پرآسائش زندگی چھوڑ کر شام میں زندگی بسر کر رہیں ہیں ۔ برطانوی اخبار ” ڈیلی میل “ کے مطابق یہ دونوں لڑکیاں آئی ایس کی پوسٹر گرلز کے طور پر کام کرکے دیگر نوجوانوں اور لڑکیوں کو اپنی طرف راغب رہے تھے۔

مجید نامی بھارتی عسکریت پسند نے چھ ماہ قبل داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنے داعش کے ساتھ گزرنے والے وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے ذمہ عسکری کارروائیوں میں حصہ لینا نہیں تھا بلکہ ٹوائلٹس کی صفائی کا کام دیاگیا تھا۔

ایسے ان گنت واقعات ہیں جن میں سے بعض تو مشہور ہیں اور کچھ گمنام ہیں جن کو فہرست میں شامل کرنا ممکن نہیں، لیکن میرا سوال بس یہ ہے کہ کیوں یہ داعش دہشتگرد خوارج “ دین اسلام کے باغی اور سرکش کےساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
 

saad ali

محفلین
یہ تو مسلمانوں کا وہ گروہ ہے جن کو دین اسلام کی تعلیمات نہیں ہوتی ۔اس لیے جو بات انہوں نے کہہ دی وہ ہی سچ ہے اور جس نے ان کی بات مان لی وہ مسلمان اور جس نے نہ مانی وہ ان کے نز دیک کافر اور مرتد ہوجاتا ہے
 
Top