داعش نے عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر بھی قبضہ کرلیا

داعش نے عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر بھی قبضہ کرلیا
04 اگست 2014 (13:13)
news-1407139990-3559.jpg

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو گروپ ISIS(داعش) نے عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ شدید لڑائی کے بعد کردسیکیورٹی فورسز کے اہلکار تیل کے ایک کنویں اور دو قصبوں کو خالی چھوڑگئے ہیں۔
داعش کے جنگجوو¿ں کے ڈیم پر قبضے کو ان کی اہم کامیابی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ وہ اب عراق کے بڑے شہروں کو ڈبونے کی بھی دھمکی دے سکتے ہیں۔
درایں اثناءداعش کے جنگجوو¿ں نے شمالی عراق میں دوقصبوں زمار اور سنجار سے کرد سیکیورٹی فورسز کو لڑائی کے بعد نکال باہر کیا ہے اور ان دونوں قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
ISISنے شام کی سرحد کے ساتھ واقع عراق کے دیہات کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھربار چھوڑ کر چلے جائیں۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ انھوں نے بظاہر علاقے میں ایک بڑی کارروائی کے پیش نظر یہ ہدایت جاری کی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/04-Aug-2014/129121
 
Top