داعش ، القاعدہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں : سعودی مفتی اعظم

داعش ، القاعدہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں : سعودی مفتی اعظم

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش اور القاعدہ کواسلام کاپہلا دشمن قراردے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم عبدالعزیزآل الشیخ کاکہنا ہے کہ شدت پسند افکاروخیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ، دہشت گردی کاپہلا شکارمسلمان ہی بنتے ہیں اور اس کی مثالیں داعش اورالقاعدہ کے ہاتھوں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے ملتی ہیں۔مفتی اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پشت پرکھڑے ہوں اور ہرمشکل مرحلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے دہشت گردوں کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ سعودی شیخ الاسلام کاکہنا ہے کہ داعش اورالقاعدہ جیسے گروپوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ہدایت پرہیں۔

http://dailypakistan.com.pk/international/20-Aug-2014/134662
 
Top