خیمۂ خواب۔۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
اسعد بدایونی کا مجموعۂ کلام خیمۂ خواب اب میں نے اجرتاً ٹائپ کروا لیا ہے جو یہاں پیش ہے۔
اسعد علی گڑھ میں شعبۂ اردو میں استاد تھے اور تقریباً چالیس بیالیس سال کی عمر میں ہی دل کے دورے میں انتقال کر گئے۔ اسعد میرے ایک کلاس فیلو عصمت اللہ خان کے برادرِ نسبتی بھی تھے، اس لیے میں عصمت کو محض اطلاع دے رہا ہوں کہ وہ وارث کی حیثیت سے مجھے دی گئی اجازت تصور کریں۔
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی!!
اسعد بدایونی مرحوم کا کلام آن لائن ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔
اکا دکا شعر مرحوم کے پڑھ رکھے ہیں۔ لیکن تفصیلا“ کبھی موقع نہ ملا تھا۔
ایک ایک شعر جو آپ اب تک اپلوڈ کر چکے ہیں، عمدہ ہے۔
اللہ آپ کو ادب کی اس خدمت کا اجر دے۔
والسلام
نوید
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ نوید
دوستوں کی کتابیں تو میں اور شوق سے ڈجٹائز کر رہا ہوں۔ آج کل شکیب جلالی ٹائپ کر رہا ہوں۔ کچھ کلام آن لائن ملا ہے، اور باقی باروشنی اے روشنی سے ٹائپ کر رہا ہوں۔
 
Top