خیر نال آ، تے خیر نال جا

نوید ملک

محفلین
ایک رکشے کے پیچھے بڑا سا لکھا تھا
شادی جہاں مرضی کروائیں
نیچے چھوٹا سا
کارڈ سیٹھی پریس سے چھپوائیں​
 

نوید ملک

محفلین
ظفری نے کہا:
نوید ملک نے کہا:
ایک رکشے کے پیچھے بڑا سا لکھا تھا
شادی جہاں مرضی کروائیں
نیچے چھوٹا سا
کارڈ سیٹھی پریس سے چھپوائیں​

شکر ہے قیصرانی نے پورا سائن پڑھ لیا ۔۔ ورنہ ان کو تو اس رکشے کی تلاش میں نکل جانا تھا ۔ :lol:
:lol: :lol: :lol:
 

جیہ

لائبریرین
کل ہی ایک رکشے پر لکھا دیکھا تھا

ماں دعا کرنا

اور واقعی جس انداز سے وہ رکشا چلا رہا تھا، اسے ماں کی دعا کی اشد ضرورت تھی :lol:
 

جیہ

لائبریرین
اس سے ملتا جلتا فقرہ جو کسی رکشے پر لکھا دیکھا تھا۔

ماں کی دعا جنت کی ہوا
باپ کی دعا جا بیٹا رکشا چلا
 

شمشاد

لائبریرین

اے مسافر کیوں گھبراتا ہے میرے رکشہ میں بیٹھ جانے سے
خدا بھی ناراض ہوتا ہے کسی کا دل دکھانے سے​
 

شمشاد

لائبریرین
ظالم پلٹ کر دیکھ تمنا ہم بھی رکھتے ہیں
تم اگر کار رکھتی ہو تو رکشہ ہم بھی رکھتے ہیں​
 

شمشاد

لائبریرین

اللہ اللہ تیرا زور ہے میرے دیوانے میں
کل ہی ضمانت کروائی تھی آج پھر سے تھانے میں

پورٹ پر رہتے ہیں سہراب گوٹھ میں سوتے ہیں
جب تیری یاد آتی ہے جی بھر کے روتے ہیں​
 

شمشاد

لائبریرین

کل چودویں کی رات تھی بالٹی میں تیرا عکس دیکھا
اور پھر بالٹی ہلا ہلا کر رات بھر تیرا رقص دیکھا​
 

شمشاد

لائبریرین
نہ کر جھگڑا مسافر سے، مسافر دور سے آیا ہے
سفر قسمت میں لکھا ہے، حکم دور سے آیا ہے​
 
Top