مبارکباد خیر مبارک لیکن !!!

شمشاد صاحب ،اور دیگر احباب، یاد رکھنے کے لئے ممنون ہوں‌۔ لیکن ذرا سا کنفیوژن پید اہو گیا ہے ۔۔ 26 جنوری کو میری پیدائش کا حادثہ پیش نہیں‌ آیا تھا ۔ وہ ماہ وش کی شرارت تھی اور کچھ نہیں‌تھا ۔ میں‌ نے جولائی کی 11 تاریخ‌کو اس دنیا کی آلودہ ہوا میں‌ پہلا سانس لیا تھا ۔ میرا طالع برج سرطان ہے اور مزاج آبی ہے لیکن طبیعت سیمابی پائی ہے ۔ آج کل موسم سرد ہے اس لئے نزلہ زکام نے مزاج پوچھ رکھا ہے ۔ تو آپ سے باقی باتیں‌پھر کبھی ہوں‌ گی ۔ ۔۔۔ ۔ یار زندہ صحبت باقی

چلیں‌ کچھ اپنا لکھاہوا آپ کی محفل کی نذر کرتا ہوں‌ ۔ رائے کا منتظر رہوں گا۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=251933

اور

http://www.voanews.com/urdu/2008-02-03-voa5.cfm

نوٹ : آپ لوگوں‌کی جانب سے سال گرہ کی مبارک باد میں نے ایڈوانس میں قبول کر لی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
پراجیکٹ بارہ پنجے ساٹھ بہت اچھا لگا۔ اصل فلم کا کیا نام ہے؟ یا یہ آپ نے خود سے تخلیق کیا تھا؟ :confused:
 
Top