خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا اور جمرود میں گھروں کے باہر دو دھماکے

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا اور جمرود میں گھروں کے باہر دو دھماکے

جمرود .....خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا اور جمرود میں گھروں کے باہر دو دھماکے ہوئے ۔ چارسدہ میں راکٹ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے اچھینی میں ایک گھر کے باہر دھماکا ہوا۔ جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔دوسرا دھماکاتحصیل جمرود کےعلاقے وزیر ڈنڈ میں گھر کے باہر ہوا۔ دونوں دھماکو ں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اُدھر چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقے نورانے میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا راکٹ ایک گھر پرگرا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=154848
 
Top