خیبر ایجنسی: شدت پسندوں کا ایف سی قلعے پر حملہ

خیبر ایجنسی: شدت پسندوں کا ایف سی قلعے پر حملہ
ظاہر شاہ تاریخ اشاعت 18 اپريل, 2014

535093f7298dc.jpg

535093f7298dc.jpg

فائل فوٹو—
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں گزشتہ رات شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز قلعے پر حملہ جس کے بعد دونوں جانب سے راکٹوں اور شدید فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تحریک طالبان پاکستان جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شدت پسندوں نے علاقے میں اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے بعد متعدد دھماکے بھی سنے گئے۔

دونوں جانب سے ہلکےاوربھاری ہتھیاروں سےفائرنگ کی گئی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی طلاع نہیں ملی۔

علاقے میں موجود مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات گئے شدت پسندوں نے قلعے پر راکٹ فائر کیے جس سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔
http://urdu.dawn.com/news/1004162/militants-launch-huge-attack-on-landi-kotal-fc-fort
 
Top