خوشی کو بڑھانے کے دس اہم طریقے

x boy

محفلین
خوش رہنا آپ كے اپنے اوپر منحصر کرتا ہے کے آپ کسی کی بات کو کس حد تک سنجیدہ اور مذاق میں لیتے ہیں بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں کو سر پر سنوار کرنے سے ہم روز مرہ کی زندگی کو تناؤ کا شکار بنا دیتے ہے اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے لطف اندوز ہونا بھول جاتے ہیں .
آپ کا جسم :
ہر روز ورزش کریں یہ آپ کی صحت كے لیے بہت اہم ہیں ہلکی پھلکی سی ورزش سے آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے اور آپ کو سارا دن خود کو تندرست اور توانا لگیں گے .
اپنے ہر لمحے کو جئیں :
خوشی كے لیے کسی خاص وقت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی زندگی كے ہر لمحے کو شکر گزاری كے ساتھ خوشی كے ساتھ گزارنا سیکھیں .
خود کو بنا سنوار کر رکھیں :
اگر آپ اپنے کو خود اچھے لگیں گے تب ہی دوسروں کو بھی لگیں گے سب سے پہلے آپ کو اپنے اوپر اپنے لیے ہی محنت کرنا ہو گی ہر روز صبح اک نئی امید اور نئے جوش كے ساتھ جاگیں اور خود پر توجہ دیں صاف ستھرا لباس اور اچھا سا اسٹائل یہ سب آپ كے موڈ کو بھی بہتر کرے گا اور آپ خود کو بھی تیرو تازہ محسوس کرینگے .
مقاصد :
اپنی زندگی میں ہر دن ہر وقت كے خاص مقاصد ترتیب دیں کے آپ کو کن سے کیا فائدہ ہو گا جو لوگ اپنے مقاصد ترتیب نہیں دیتے وہ ہمیشہ بے ترتیبی کی وجہ سے کشمکش کا شکار ہی رہتے ہیں .
مذاق :
اپنی زندگی میں مذاق کو بھی شامل کریں خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں لیکن یاد رکھیں مذاق ہمیشہ ایسا ہونا چاہیے جو کسی کی دِل آزاری نہ کرے .
معاف کرنا سیکھیں :
اپنے اندر مثبت رویہ کو بڑھائیں لوگوں کو معاف کرنا سیکھیں پرخلوص دِل كے ساتھ لوگوں کی غلطیوں کو معاف کریں تاکہ آپ اک ہلکے ذہن كے ساتھ اپنی صبح کا آغاز کر سکیں .
دینا سیکھیں :
شکر گزاری كے ساتھ اور پرخلوص دِل كے ساتھ لوگوں کی مدد کریں ان پر احسان کیے بنا ان کی مدد کریں گے تو آپ کا دِل بھی خوش اور پر سکوں رہے گا . خوشیاں ہمیشہ دینے اور بانٹنے سے ہیں .
رشتے :
اپنے سارے رشتے پرخلوص نیت كے ساتھ نبھائیں ان میں ہمیشہ گنجائش رکھیں ان کی پرواہ کریں اور اُنہیں وقت توجہ اور اعتماد دیں .
یقین رکھیں :
آپ کا خود پر یقین ہی آپ کو اک کامیاب اور خوشی سے بھرپور زندگی گزرنے میں مدد دے سکتا ہے خود پر یقین بہت ضروری ہے اِس كے بنا نا آپ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں نا ہے آگے بڑھ سکتے ہیں .

از: مولوی قاری حنیف ڈار ابوظہبی
 

x boy

محفلین
بہت شکریہ سب کا
1۔۔ سبھی لوگ خوش رہنا چاہتے ہیں اسی طرح میں بھی الحمدللہ ،،، بہت خوش ہوں میں جس کرسی پر ہوں اس میں کبھی کبھار تناؤ پڑہی جاتا ہے
کچھ کم ظرف اسٹاف ڈنڈی مارنے کی کوشش کرتے ہیں انکوں ٹھیک کرنا بہت مشکل کام ہے ایک طرف اللہ کا خوف طاری رہتا ہے معاف کردینے سے کمپنی
کا نقصان ہوتا ہے وارننگ سمجھ ہی نہیں پڑتی،،،
2۔ ورزش جم میں کرنے کی وجہ سے بہت تھک جاتا ہوں استاد کہتا ہے کہ سینہ چوڑا ہے اس لئے اب بازؤں میں زیادہ زور دو ، ابھی بائی سب 16" ہے
انکے مطابق چھوٹے ہیں 18" ہونے چاہیے،، پھر اس چکر میں ہیوی ویٹ اٹھانا ، سونے کے بعد بستر سے کراہتے ہوئے جاگنا پڑتا ہے شوق دا کوئی مول نہیں
کیا کریں، ایک پیٹ تھا جو دبئی لے آیا اور یہی پیٹ جم لے گیا۔
3۔خوشی کے لئے منتظر نہیں رہتا اسی لئے اردو محفل میں چکریں کاٹتا ہوں۔
4۔آئے ہائے یہ کیا بات ہے میں تو بچپن سے ہی اپنے آپ کو اچھا لگتا ہوں----------------------------------------- الحمدللہ اچھا ہوں۔۔
5۔ مزاق سے اب ڈر لگنے لگ گیا ہے کیونکہ لوگوں کے موڈ کا پتا نہیں ہو،، کبھی ہنستے ہوئے لوگ بھی اندر سے کیسے ہیں پتا نہیں لگتا
البتہ ان کی خدمت کی جائے تو خوش ہوتے ہیں اسی لئے دعوتیں کھانا اور کھلانا جاری رہتا ہے الحمدللہ
6۔یہ بات بالکل 100 فیصد صحیح ہم کسی احسان کا شکر گزار ہونے سے ہمارے اندر شکرگزاری کی عادت ہوجاتی ہے بندے کا شکرگزار بھی ہونا ہے اور اللہ کا بھی۔ اور کسی پر احسان اسلئے نہیں کرنا کہ وہ اس کو یاد رکھے گا،، شکرگزاری بھی ہمارے لئے ہے احسان کرنا بھی ذاتی فعل ہے۔
7۔ معاف کرنے کی عادت واقعی اچھی ہے اس کی مثال نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو رحمت العالمین بناکر بھیجے گئے اور ثابت بھی کیا،، فتح مکہ سب کو یاد ہوگا،، اور اللہ غفورالرحیم ہے جو ہماری پوشیدہ گناہوں کو اسی تک محدود رکھتا ہے اور توبہ پر معافی بھی مل جاتی ہے،، الحمدللہ
8۔ یہ بہت اچھی بات ہے اپنے رشتہ داروں سے ماں باپ کے رشتہ داروں سے نیک سلوک اور صلہ رحمی ہونا ہے،، اسی لئے تو اللہ پاک نے رشتہ داروں کو دئے گئے عطیات کا ڈبل اجر رکھا ہے
9۔ الحمدللہ ،،، خود پر بھروسہ اوردوسروں پر بھی بھروسہ کرنا میرا کام ہے
یہ سب اس لڑی کو آگے بڑھانے کے لئے لکھا ہے الحمد للہ میں ہوں بھی ایسا۔
 
Top